فارم 45 سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں یوسف رضا گیلانی کے ساتھ کیا ہوا، تفصیل سامنے آ گئی

Yousaf Raza Gilani Recounting petitions rejected, NA 148, Multan , Musa Gilani, Abdulqadir Gilani, Ali Haider Gilani , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: فارم 45 سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں یوسف رضا گیلانی کے ساتھ کیا ہوا، تفصیل سامنے آ گئی۔
ملتان شہر کے حلقہ این اے 148 میں تمام پولنگ سٹیشنوں کے اصل فارم 45  میں درج ووٹوں کی تعداد کی دوبارہ گنتی کے نتیجہ میں فاتح یوسف رضا گیلانی کے ووٹ بڑھ گئے۔دوبارہ گنتی کا عمل 7 گھنٹے جاری رہا ۔

 ملتان کے ریٹرننگ آفیسر نے امیدواروں کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔

ملتان کے ریٹرننگ آفیسر نے بتایا کہ تمام پولنگ سٹیشنوں کے فارم 45 کی تصدیق کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ امیدواروں کی موجودگی میں پوسٹل بیلٹ پیپرز بھی کھولے گئے ہیں۔ این اے 148 کا فارم 49 جاری کردیا گیا۔

 فارم 47 کے مطابق سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی 67377 ووٹوں لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔

 تیمور ملک نے 67047 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی کی کی برتری 293 سے بڑھ کر 330 ہوگئی ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی کے دو صاحبز ادے موسیٰ گیلانی این اے 151 سے الیکشن جیتے ہیں اور  عبدالقادر گیلانی این اے 152 سے کامیاب  ہوئے ہیں۔ گیلانی خاندان کی کامیابیاں یہیں پر بس نہیں ہوئیں بلکہ   یوسف رضا گیلانی کے  تیسرےبیٹے علی حیدر گیلانی بھی پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 213 سے رکن پنجاب اسمبلی بننے میں کامیاب ہوگئے۔