تجاویز کو سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں رکھیں گے، آصف زرداری، بلاول بھٹو کا مسلم لیگ کو جواب

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں صدر آصف علی زرداری اور  پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بلاول ہاؤس میں ملاقات کے بعد اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی میں سیاس تعاون پر اصولی اتفاق رائے موجود ہے۔ پیپلز پارٹی مسلم لیگ نون کی تجاویز کو مسلم لیگ ن کی تجاویز کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سامنے رکھے گی۔

لاہور میں بلاول ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں سیاسی تعاون پر بات چیت ہوئی۔ 

مسلم لیگ نون   او پیپلز پارٹی کی قیادت  ملک میں سیاسی استحکام  کے لئے باہمی تعاون کرنے پر متفق ہیں۔  ملاقات میں مسلم لیگ نون کی جانب سے  تجاویز پ پیش کی گئیں۔

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ تجاویز کو سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے سامنے رکھیں گے۔ یہ اجلاس کل اسلام آباد میں ہو گا۔

دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں نے کہا کہ عوام کی اکثریت نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے وفد میں اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق، ، رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، ملک احمد خان، احسن اقبال، مریم اورنگزیب اور شزا فاطمہ شامل تھے۔