سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے، خورشید شاہ

Syed Khurshid Shah, City42, PPP-PMLN Coaliation government, Asif Ali Zardari

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی  نے مسلم لیگ نون کے ساتھ اشتراک کر کے حکومت بنانے کے متعلق  اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ 

لاہور میں  آصف علی زرداری کے ساتھ  شہباز شریف کی ملاقات کے بعد  پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما سید خورشید شاہ نے اس ملاقات کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ پیپلز پارٹی سوچ سمجھ کر فیصلہ کرے گی۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آزاد ارکان کے پاس کسی سیاسی جماعت کا رکن بننے کے لئے 72 گھنٹے ہیں۔