مخدوم جمیل الزماں بھاری اکثریت سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئے

Makhdoom Jamil uz Zaman, Hala, Sarwari Jamaat, Pakistan Peoples Party, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سندھ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 216 مٹیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مخدوم جمیل الزماں بھاری اکثریت سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئے۔

مخدوم جمیل الزماں نے  ایک لاکھ 24ہز536 ووٹ لئے جبکہ ان کے قریب ترین حریف مسلم لیگ ن کے بشیر احمد کو  80 ہزار 439 ووٹ لملے۔مخدوم جمیل الزماں سروری جماعت کے سربراہ اور مخدوم طالب المولیٰ کے پوتے ہیں۔ وہ اپنے والد مخدوم امین فہیم کی وفات کے بعد سروری جماعت کے پیشوا بنے تھے۔

ان کے دادا مخدوم طالب المولیٰ پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی تھے، ان کے والد مخدوم امین فہیم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے قریبی ساتھی رہے اور انہوں نے بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی جلا وطنی کے دوران پیپلز پارٹی کی قیادت سنبھالی تھی۔ مخدوم جمیل الزماں جولائی 2018 کے الیکشن میں بھی رکن قومی اسمبلی بنے تھے۔