ملتان کے حلقہ این اے 152 میں پیپلز پارٹی کی پیش قدمی جاری

Abdulqadir Gilani, NA 152, City42

ملتان میں این اے 152میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سید عبدالقادر گیلانی کی فتح کا سفر  تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ 

این اے 152 میں  کل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 310 ہے۔ ان میں سے  200 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج موصول ہوئے ہیں جن کے مطابق  سید عبدالقادر گیلانی 75401 ووٹ لے کر آگے ہیں اور مسلم لیگ ن کے امیدوار  سید جاوید علی شاہ  دوسرے نمبر پر ہیں۔  جاوید علی شاہ نے 57034 ووٹ لئے ہیں۔
 آزاد امیدوار عمران شوکت اس حلقہ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔