بلوچستان میں تیر چل گیا، ڈیرہ بگٹی میں پہلی کامیابی

Sarfraz Bugti, Pakistan Peoples Party, Dera Bugti, City42 Sarfraz Bugti, City42, Interior minister

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کو بلوچستان میں پہلی کامیابی مل گئی۔

آصف علی زرداری کا ایک اورتیرنشانے پرلگ گیا۔ڈیرہ بگٹی پی بی 10 کی نشست پیپلزپارٹی نے جیت لی۔

ڈیرہ بگٹی پی بی 10 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی  نے مخالف گہرام بگٹی کو بہت بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
پیپلزپارٹی کے سرفرازبگٹی 41300ووٹ لےکرکامیاب ہوئے ہیں۔ ان کے قریب ترین امیدوار  جمہوری وطن پارٹی کے گہرام بگٹی   16300ووٹ لےسکے ہیں۔