ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور میں آندھی و طوفان؛ بجلی غائب، کئی مقامات پر درخت اور سائن بورڈز گرگئے

پشاور میں آندھی و طوفان؛ بجلی غائب، کئی مقامات پر درخت اور سائن بورڈز گرگئے

ویب ڈیسک : پشاور میں چلنے والی شدید آندھی اور طوفان کے باعث کئی مقامات پر درخت اور سائن بورڈز گرگئے ۔ 

 پشاور شہر اور گردو نواح میں شدید آندھی اور طوفان کے باعث کئی مقامات پر درخت اور سائن بورڈز گرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، سڑک سے درخت ہٹانے کے لیے ریسکیو1122 ڈیزاسٹر ٹیم روانہ کردی گئی ہے۔

آندھی و طوفان کے بعد شہر میں بجلی بھی مکمل طورپر غائب ہو گئی ہے ۔ ذرائع کا کہناہے کہ افغان کالونی اور بیگم شہاب الدین گرلز اسکول تحصیل کے قریب درخت گرگئے ہیں جس کے باعث افغان کالونی میں 2خواتین معمولی زخمی ہو گئی ہیں۔