ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھنڈر سٹارم، ژالہ نے تباہی مچا دی، بھاری جانی اور مالی نقصان

تھنڈر سٹارم، ژالہ نے تباہی مچا دی، بھاری جانی اور مالی نقصان

سٹی42:   متعدد علاقوں میں تھنڈر سٹارم، آندھی اور ژالہ باری سے شدید نقصان ہونے کی اطلاعات آ رہی ہیں۔

 اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، ہری پور، ایبٹ آباد، چکوال اور مضافات میں  طوفانی بارش کے دوران  حادثات میں بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

 اسلام آباد اور گردونواح کے اضلاع میں آج سہ پہر اچانک کالے بالدوں نے دن مین رات جیسا ماحول پیدا کر دیا۔ طوفانی ہواؤں کے نتیجے میں متعدد درخت اکھڑ گئے اور سائن بورڈ گرگئے۔اسلام آباد میں ایک درخت گرنے سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ سیکٹر جی بارہ میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے دو مزدور جاں بحق ہوگئے۔راولپنڈی میں طوفانی ہواؤں نے نظام زندگی مفلوج کر دیا اور اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوا، کاروباری مراکز ہوٹلز ریسٹورنٹس بند ہوگئے۔

لاہور میں بھی آندھی سے درخت گرنے کے واقعات ہوئے تاہم رات گئے تک کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

آزاد کشمیر، مری، گلیات اور ایبٹ آباد میں بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

آزاد کشمیر کے علاقہ میرپور کے علاقہ اسلام گڑھ میں آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پشاور سے سیر کے لئے  خان پور ڈیم آئے آئے خاندان کی کشتی خانپور ڈیم میں تیز آندھی کے باعث الٹ گئی جس سے چھ افراد ڈوب گئے۔  امدادی کارکنوں نے پانچ کو زندہ بچالیا۔

 ہری پور میں ایک گھر کی دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور دو  بچے شدید زخمی ہو گئے۔

پنڈدادن خان کے محلہ خیرشاہ میں مکان کی چھت گرنے سے  ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

 ڈڈیال آزادکشمیر میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک بکری ہلاک ہوگئی جبکہ کئی دکانوں میں برقی آلات جل گئے۔

چکوال میں آندھی کی وجہ سے دکانوں کے آہنی شیڈ اور بل بورڈز اڑ کر سڑکوں پر گر گئے۔ چکوال میں کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے چکوال شہر اندھیرے میں ڈوب گیا۔

آندھی اور طوفان کے دوران پنجاب میں تین الیکٹرک سپلائی کمپنیوں اسلام آباد الیکٹرک کمپنی، گوجرانوالہ الیکٹرک کمپنی اور لاہور الیکٹرک کمپنی کے وسیع علاقوں مین بجلی کی ترسیل بند ہو گئی۔

آئیسکو ترجمان کے مطابق اسی فیصد علاقوں کی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

گیپکو کے ترجمان نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹو خود بجلی کی بحالی کے آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ 

 لیسکو نے بھی آندھی تھمتے ہی متاثرہ علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال کرنے کے لئے کام شروع کر دیا۔

آندھی، گرج چمک، ژالہ باری  کے باعث کھمبے، درخت، گاڑیاں اور سولر پینلز جیسی کمزور تنصیبات کو بڑے پیمانہ پر  نقصان پہنچ  رہا ہے۔

ٹیکسلا اور ہری پور کے علاقوں میں   تیز اندھی کے باعث مختلف مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔
  مکانوں کی چھتیں بجلی کے پول درخت شدید  طوفان نے اکھاڑ دیے۔
  طوفان کے باعث خان پور سے ٹیکسلا جانے والے رقڈ پر جگہ جگہ درخت گرنے سے خان پور ٹیکسلا روڈ جگہ جگہ سے بند

   خان پور روڈ پر درخت گرنے سے ایک موٹر سائیکل  سوار درخت کے نیچے آنے  سے شدید زخمی ھسپتال منتقل 
  ضلع بھر بھی بجلی کا نظام بری طرح متاثر رہا۔
  آسمان پر چھائی کالی گھٹاؤں اور بجلی کی بندش کے باعث ہر طرف اندھیرا چھایا  رہا۔

  تھانہ خانہ پور کی حدود سرادنہ گاؤں میں  شدید آندھی و طوفان کے باعث محبوب نامی شخص کے گھر کی دیوار گر گئی۔

   3  بچے دیوار کے نیچے دب گئے۔    دیوار کے ملبے تلے دب کر ایک بچہ جان بحق جبکہ 2 شدید ذخمی۔ 

   مقامی افراد  خود امدادی کاروائیوں میں مصروف  رہے۔

ہری پور   میں جاں بحق ہونے اور ذخمی ہونے والے بچوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال  خان پور منتقل کیا  گیا۔