ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کا امکان

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کا امکان

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے ایک اور الرٹ جاری کردیا، جس میں دارالحکومت اور راولپنڈی میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح میں اگلے 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران گردآلود آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ۔ 

 محکمہ موسمیات نے عوام کو احتیاطی تدابیر  اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔