ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں سیلاب، نالے میں  دریا سے زیادہ پانی، درجنوں دیہات زیر آب

Dake flood, Narowal Flood, Pasrur Flood, Kamonke Flood, City42 , Flood Forecast
کیپشن:  نالہ ڈیک پرہنجلی پل گزشتہ دنوں  12 اگست کو  سیلابی ریلے کے دباؤ سے بیٹھ گیا تھا، آج زیادہ برا سیلابی ریلا آیا تو پل بہہ ہی گیا۔
 پنجاب میں سیلاب، نالے میں  دریا سے زیادہ پانی، درجنوں دیہات زیر آب
Dake flood, Narowal Flood, Pasrur Flood, Kamonke Flood, City42 , Flood Forecast
 پنجاب میں سیلاب، نالے میں  دریا سے زیادہ پانی، درجنوں دیہات زیر آب

سٹی42: سیلاب آ نہیں رہا بلکہ سیلاب آ چکا ہے۔  پنجاب کے متعدد علاقے آج منگل کی سہ پہر تک زیر آب آ چکے ہیں۔  ہزاروں ایکڑ زرعی زمین زیر آب ہے اور درجنوں دیہات میں سیلاب کا پانی گھس گیا ہے۔

سیالکوٹ، نارووال اور ضلع گوجرانوالہ کے متعدد علاقوں میں نالہ ڈیک کے سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک   نالہ ڈیک میں اس سہ پہر  60ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے 

نارووال میں   نالہ ڈیک تباہ کاریاں زیادہ رپورٹ ہو رہی ہیں۔ کیونکہ بھارت سے چھوڑے گئے ساٹھ ہزار کیوسک پانی کا ریلا ابھی نارووال ضلع کے علاقوں سے ہی گزر رہا ہے۔ جوں جوں یہ ریلا آگے بڑھے گا، اس کی زد میں آنے والے دیہات کی تعداد بڑھتی جائے گی۔ 
 

نارووال میں ڈیک کے سیلاب سے شدید نقصانات

نارووال میں  نالہ ڈیک میں طغیانی کے دوران  50سالہ رشید پانی میں بہہ گیا ۔

نارووال کے علاقہ میں نالہ ڈیک پر بنا ہوا ہنجلی پل سیلاب کے ریلے میں بہہ گیا ۔

نارووال کا  ہنجلی پل  ڈیک میں آنے والی بڑی کانگ کا دباؤ برداشت نہ  کر سکا اور  ریلے کے ساتھ بہہ گیا۔ 
 

نارووال پل گرنے کے منظر کو نیوز چینلز کے کیمروں نے بھی ریکارڈ کر لیا۔ 

پسرور میں ڈیک کا سیلاب

 پسرور  میں بھی نالہ ڈیک کے سیلاب سے  نازک صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔  

 پسرور میں نالہ ڈیک کنگرہ پر پانی کی سطح بہت زیادہ ہے۔ مقامی حکام نے بتایا ہے کہ یہاں فی الوقت  52 ہزار 762 کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے۔ انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جس مین آنے والے گھنٹوں میں مزید اضافہ ہونے کا خطرہ ہے. 
 

پسرور   کے علاقہ میں نالہ ڈیک سپر پیسج پر درمیانے درجے کا سیلاب  ہے اور پانی کی مقدار   15 ہزار 307 کیوسک  نوٹ کی گئی ہے۔ اس پانی میں پیچھے موجود سیلاب کا ریلا آنے سے اضافہ کا امکان ہے۔ 

پسرور  کی حدود مین بہت سے دیہات میں ڈیک کا پانی داخل ہو چکا ہے۔  
 
 ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کریں۔  ایمرجنسی کی صورت میں ضلعی کنٹرول روم نمبر 052-9250011  یا 1718 پر رابطہ کریں

 
گوجرانوالہ میں سیلاب کا الرٹ
گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی کے بہت سے دیہات اس وقت ڈیک میں آئی کانگ کی لپیٹ میں آئے ہوئے ہیں۔ ہزاروں ایکڑ زمین پر ڈیک کا پانی پھیلا ہوا ہے اور مزید علاقے اس ریلے کی زد میں آ رہے ہیں۔ علاقہ کے سینکڑوں دیہات میں پانی پہنچ گیا ہے۔

 
 

کامونکے کے اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ بھارت نے پچاس ہزار  کیوسک سے زائد پانی نالہ ڈیک میں چھوڑ دیا  ہے۔

پانی کا بہت بڑا ریلا ابھی گوجرانوالہ کی حدود سے پیچھے ہے۔ گوجرانوالہ ضلع مین کامنکی تحصیل کے جی ٹی روڈ سے قدرے دور علاقے سب کے سب ہی ڈیک کے سیلاب کی زد میں آنے کا شدید خطرہ ہے۔ اے سی کامونکے نے تصدیق کی ہے کہ آج کامونکے کےعلاقہ میں خطرناک سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے۔
کامونکے۔ نالہ ڈیک اور دیگرنالوں کی وجہ سے ملحقہ علاقوں میں سیلاب کے شدید خطرات ہیں۔
کامونکے کے نالہ ڈیک کے نزدیک کے علاقوں خٓص طور سے مرزا پور، لدھڑ صائب، کلوکگاں، سکھیانہ باجوہ، ڈالیانوالی کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔