ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک اور گردونواح میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، موسم خوشگوار

اٹک اور گردونواح میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، موسم خوشگوار

سٹی 42 : اٹک اور گردونواح میں تیز آندھی، موسلادھار بارش شروع ہوگئی، جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ کئی مقامات پر ژالہ باری بھی جاری ہے۔

 اٹک شہر اور اس کے گردونواح میں اچانک تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ تیز ہواؤں اور ژالہ باری نے گرمی کی شدید لہر کو توڑ دیا، جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

بارش کے دوران فضا میں گہرے سیاہ بادلوں کی گھن گرج سنائی دیتی رہی، جس سے ماحول مزید سنجیدہ اور خوبصورت ہو گیا ۔

دوسری جانب شدید آندھی اور بارش کے باعث شہر کے تمام فیڈر ٹرپ کر گئے، جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔