ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویسٹرلی وِنڈز ہِیٹ ویوو پر غالب آ گئیں، کئی شہروں میں بارش

ویسٹرلی وِنڈز ہِیٹ ویوو پر غالب آ گئیں، کئی شہروں میں بارش

سٹی42:ویسٹرلی وِنڈز نے گرمی کی لہر  Heat Wave کے ستائے  انسانوں، حیوانوں اور نباتات کو ہشاش بشاش کر دیا۔ 

اسلام ااباد، راولپنڈی، مری اور بہت سے دیگر علاقوں میں بارش ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اسلام آباد سے آگے  ہری پور  اور گردونواع میں تیز ہواوں اور کالی گھٹاوں کے ساتھ تیزبارش شروع ہونے کی خبریں آئی ہیں۔ 

 غیر معمولی کالی گھٹاؤں نے ہری پور شہر  میں دن کے اجالے کو رات کے گہرے اندھیرے میں بدل  ڈالا۔ بازاروں میں روزمرہ کاموں میں مصروف شہری اس اچانک کایا کلپ سے حیران ہو گئے۔

 چند ہی لمحوں میں تیز بارش برسنے لگی اور  دیکھتے ہی دیکھتے جل تھل ایک ہو گیا۔   تیز ہواوں اور بارش کے باعث  گرمی کا زور ٹوٹ گیا لیکن اس کے ساتھ ہی    شدید اندھی طوفان کے باعث بجلی کا۔نظام درہم۔برہم ہو گیا۔  شہر بھر میں بجلی منقطع وہ گئی۔

ایبٹ آباد میں بھی تھنڈر سٹرام کی اطلاعات مل رہی ہیں۔  بارش کے دوران شدید گرج چمک ہوئی اور بادل گرجنے کی آواز مسلسل آتی رہی۔ بارش سے  موسم خوشگوار  وہ گیا۔ 

ایبٹ آباد کے بلند پہاڑی سیاحتی مقامات گلیات اور ٹھنڈیانی میں بھی طوفانی ہوائوں کے ساتھ بارش جاری ہے۔ بعض علاقوں میں اس تھنڈر سٹارم سے نقصانات کا خدشہ ہے ۔

راولپنڈی میں بارش
 راولپنڈی میں تیز بارش کا سلسلہ  شروع وہ گیا ہے۔
بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
گولڑہ  میں7 ملی میتر،  شمس آباد  میں 6 ملی میٹر، راولپنڈی کچہری اور چکلالہ میں  5  ملی میٹر جبکہ سیدپور ویلیج  میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ  ہو چکی ہے۔

لئی کی صورتحال

راولپنڈی کے بیچوں بیچ سے گزرتی لئی ندی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 5 فٹ ہے جبکہ شہر کے وسطی علاقہ  گوالمنڈی میں پانی 4 فٹ ہے جو معمول کے مطابق ہے۔

مری میں بارش 

ملکہ کوہسار میں کالی گھٹائیں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش ژالہ باری ہے۔ 


مری۔کالی گھٹاؤں نے دن کو رات میں بدل دیا۔


مری میں بارش کے آغاز ہی میں بجلی غائب ہو گئی، مقامی شہری کہہ رہے ہیں کہ آج شام سردی واپس لوٹ آئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے 4 اپریل تک جاری رہے گا۔

تلہ گنگ میں بارش

تلہ گنگ وگردنواح میں تیز آندھی اور بارش  کی اطلاعات مل رہی ہیں۔

بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا ، 

گرمی سے نڈھال چہرے کھل اٹھے ۔

تیز آندھی اور بارش سے بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے ۔