ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چناب میں پانی سات لاکھ کیوسک ہو گیا؛وزیرآباد  کے نواح میں علاقہ چھوڑنے کی وارننگ

Chanab River flooding, City42 , Wazirabad flood warning , Palkhu river, Nullah Palkhu, Head Marala, Head Qadirabad,

سٹی42: وزیرآباد میں دریائے چناب کے قریب کے تمام علاقوں میں درجنوں گاؤں میں اور دریا کے قریب بنی بعض ہاؤسنگ سکیموں میں مقیم لوگوں کو علاقہ چھوڑنے کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ بیلے کو بھی خالی کروایا جا رہا ہے۔

وزیرآباد بیلا کے علاقوں میں بھی لاؤڈ سپیکر سے  اعلانات کر کے بیلے میں اب تک لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

وزیرآباد بیلا کے علاقہ سے لوگوں نے عارضی اور مستقل تعمیرات کر کے وہاں اپنے مویشی رکھے ہوئے ہیں۔ ان میشیوں کو بیلے میں وافر سبزے کی موجودگی کے سبب مفت چارہ ملتا رہتا ہے۔ آج انتظامیہ نے ان تمام لوگوں کو اپنے  مال مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
 

چناب میں پانی سات لاکھ کیوسک ہو گیا

 دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔پانی کی آمد 6 لاکھ 96 ہزار 534 کیوسک ریکارڈ  کی گئی ہے۔

فلڈ فور کاسٹٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور  پانی کا بہاؤ  2 لاکھ 45 ہزار 236 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نالہ پلکھو میں بھی سیلاب

وزیر آباد شہر کے بالکل قریب بہنے  والے نالہ پلکھو میں اس وقت سیلاب آیا ہوا ہے تاہم نالہ کا پانی کناروں کے اندر ہی بہہ رہا ہے۔  انتظامیہ کے مطابق  پلکھو میں اس وقت درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

پلکھو میں سیلاب بڑھ جائے تو اس کا پانی وزیر آباد شہر مین ریلوے سٹیشن سے ملحق نشیبی آبادیوں میں آ جاتا ہے، پلکھو مین پانی زیادہ بڑھے تو سیلاب کا پانی وزیر آباد شہر کے مین بازار تک آ جاتا ہے۔ 

وزیرآباد  کے قریب چناب کی صورتحال

وزیرآباد  کے قریب دریائے چناب میں بھارت کی طرف سے چھوڑے گئے پانی کا ریلا پہنچنے والا ہے۔ اس سے  پہلے پانی کی آمد میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔


وزیرآباد  سے کافی فاصلے پر واقع ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد اب تک  چار لاکھ اناسی ہزار کیوسک ہو چکی ہے۔  

ہیڈ مرالہ کے مقام پر  کچھ پانی نہروں میں ڈالا جا رہا ہے اور دریائے چناب میں پانی کا اخراج چار لاکھ ستر ہزار آٹھ سو بائیس  470822 
کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 دریائے چناب پر بنے ہوئے  خانکی بیراج کے مقام پر پانی کی آمد  دو لاکھ پچپن ہزار آٹھ سو ستر کیوسک ہے۔ خانکی بیراج سے آگے دریا میں پانی کا اخراج 248588کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ 

دریائے چناب میں ہیڈ قادرآباد کے مقام پر پانی کی آمد 113854 کیوسک،  ہیڈ قادر آباد کے مقام سے آگے دریا میں پانی کا اخراج  103854 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔