ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیز آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری

تیز آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری

روزینہ علی : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں اگلے 1 سے 3 گھنٹوں کے دوران گرد آلود ہواؤں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ 

 محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد راولپنڈی کے کئی علاقوں میں ژالہ باری اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے ۔ 

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آندھی، ژالہ باری اور بجلی گرنے سے بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیاں اور سولر پینلز جیسے کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔