ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چھ افراد  ڈیم پر سیر کیلئے گئے ،  طوفان سےکشتی ڈوب گئی

Thunderstorm, lake Khanpur, Khanpur Dam, weather, bad weather, boat drowned, city42

سٹی42:  آج جمعرات کی شام آندھی چلنے سے  خانپور ڈیم میں کشتی الٹ گئی۔  کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد ڈوب گئے۔ 

ہری پور  سے آمدہ خبر کے مطابق  ڈیم کے قریب رہنے والے مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیوں نے پانچ افراد کو نکال زندہ  لیا ا، یک  شخص کو تاحال نہیں نکالا جا سکا۔

ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود  ہیں اور  کشتی کے اب تک گم شدہ سوا کی تلاش میں مصروف ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ   پشاور سے خان پور ڈیم پر سیر کے لیے آنے والی فیملی کی کشتی کو اچانک آنے والے شدید طوفان کے باعث حادثہ پیش آیا۔ 
شدید طوفان کے دوران آندھی سے   ڈیم میں  کشتی الٹ گئی۔ کشتی مین سوار تمام افراد پانی میں ڈوب گئے۔ 
اس حادثہ کے فوراً بعد ڈیم کے کنارے پر موجود مقامی غوطہ خوروں نے انسانی ہمدردی کے تحت فوری چور پر پانی میں چھلانگیں لگا دیں۔ ان باہمت غوطہ خوروں نے پانی میں ڈوبنے والے  5 افراد کو ذندہ نکال لیا۔ اس دوران ہی ریسکیو  1122 کے اہلکار بھی اطلاع ملنے پر ضروری ساز و سامان کے ساتھ ڈیم پر پہنچ گئے۔ 

 ایک شخص ابھی تک لاپتہ ہے۔ جسکی تلاش جاری ہے۔