ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  پنجاب اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں،سیلاب کا الرٹ؛12 گھنٹے اہم

NDMA Alert, heavy rain forecast, monsoon 2025, Lahore weather update, Punjab rains, Kashmir Land sliding,

سٹی42:  پنجاب اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری ہو گیا۔ 

این ڈی ایم اے کے الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ  گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور  ، جہلم، چکوال، منڈی بہاالدین، حافظ آباد، ننکانہ صاحب، چنیاں اور پاکپتنمیں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ان علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔

شدید بارش سے شہری آبادیوں کے علاقوں نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ ہے اور  ان علاقوں کے  ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔   کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلاب جیسی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔

 آزاد کشمیر کے اضلاع نیلم ویلی، باغ، کوٹلی، راولا کوٹ، مظفرآباد اور حویلی میں اگلے 12 تا 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش متوقع ہیں۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلاب، ندی نالوں میں طغیانی اورپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔  پہاڑی نالوں میں پانی کا تیز بہاؤ رابطہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو متاثر کر سکتا ہے۔

ستلج کا سیلاب

دریائے ستلج کے بہاؤ میں اضافے اور ممکنہ سیلابی صورتحال پر پہلے ہی این ڈی ایم اے کا الگ سے بھی الرٹ جاری ہوا ہے۔

متعلقہ اداروں نے ستلج کے قریبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر انخلاء کی کاروائیاں شروع کر دیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب، ریسکیو 1122 اور پاک آرمی کے انجینئرز سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ عوام دریاؤں، نالوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، عوام ٹی وی، ریڈیو، موبائل الرٹس اور پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کے ذریعے جاری کردہ الرٹ اور ہدایات پر عمل کریں۔