ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ ; تیز آندھی کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے سے 4 افراد زخمی

نوشہرہ ; تیز آندھی کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے سے 4 افراد زخمی

سٹی 42 : خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں تیز آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں چھتیں اور دیواریں گر گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اس صورتِ حال کے باعث 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ادارے اس حوالے سے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ ملک کے شمالی علاقوں بالخصوص کے پی کے اور شمالی پنجاب سمیت مختلف علاقوں سے تیز آندھی اور طوفانی بارشوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔