ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت نے ہریکے سے پانی چھوڑ دیا، پونگ ڈیم سے پانی چھوڑنے کی تیاری

Harike Headworks India, City42, Satluj River flooding, flood warning, Bahawalpur folld, Uch Sharif Flood
کیپشن: file photo

 سٹی42:  بھارت نے ہریکے ہیڈ ورکس سے ستلج میں دو لاکھ 30 ہزار کیوسک کے بعد 2 لاکھ 60 ہزار کیوسک کا ریلا چھوڑ دیا. کل اس جگہ سے ستلج میں پانی کا اخراج  1 لاکھ  70 ہزار کیوسک تھا۔

بھارت میں ہریکے ہیڈ ورکس  کے آفیشل ریکارڈ کے مطابق  پانی کی آمد دو لاکھ 74 ہزار، اخراج دو لاکھ 60 ہزار کیوسک بتائی گئی ہے۔

 بھارت میں پونگ ڈیم کی سطح بھی خطرے کے لیول 1390 فٹ سے تجاوز کر گئی  ہے۔ اس درجہ پر پہنچنے کے بعد اس ڈیم سے بھی ہیچھے سے آنے والا سارا پانی دریا میں چھوڑے جانے کا امکان ہے۔ 

پونگ ڈیم میں پانی کی امد دو لاکھ 13 ہزار کیوسک ہے اور  70 ہزار کیوسک کا کنٹرولڈ اخراج اب تک جاری  ہے۔

پونگ ڈیم کی سطح خطرے سے تجاوز کرنے کے بعد اس ڈیم سے مزید پانی چھوڑے جانے کا امکان  ہے جس سے پاکستان میں دریا میں سیلاب مزید بڑھے گا۔

ہریکے ہیڈ ورک سے  پانی چھوڑے جانے کے بعد دو لاکھ 30 ہزار کیوسک کا ریلا گنڈا سنگھ  والاپہنچنا شروع  ہو چکا ہے۔

گنڈا سنگھ  والا پر پانی کا اخراج دو لاکھ 8 ہزار کیوسک ہو گیا انتہائی اونچے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔  

 24 گھنٹوں کے دوران گنڈا سنگھ پر سیلابی صورتحال "Very High Flood" سے "Extremely  High Flood" ہو جانے کا امکان ہے۔

 ستلج میں دو لاکھ 25 ہزار کیو سک کا بہاأ ایکسٹریملی ہائی فلڈ تصور کیا جاتا ہے

بہاولپور، اوچ میں کیا ہو رہا ہے

اوچ شریف میں  ھیڈ پنجند پر پانی کی آمد 97748 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں اضافہ کے باعث  بہاولپور اور اوچ شریف میں رہائشی آبادیاں، اور سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آ چکی ہیں۔

مزید پانی کے اضافہ سے چناب رسول پور ، بستی غلام بخش چانڈیہ ، بستی غلام نازک چانڈیہ ، سرور آباد،بکھری سمیت دیگر بستیاں بھی پانی کی زد میں آئین گی۔  پانی کے بہت تیز ریلے کی وجہ سے علاقہ مین دریا کے ساتھ واقع زمین کے کٹاؤ کا عمل جاری ہے۔

اوچ شریف میں دریائے ستلج میں پانی سیلابی صورتحال کے پیش نظر ھائی الرٹ جاری  کیا جا چکا ہے۔

اوچ شریف سے صحافی بتا رہے ہیں کہ علاقہ میں لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں۔

 بستی بکھری ، بستی سرور آباد ،بستی بپڑ ، بیلی ، بستی بھٹہ ، بستی جھلن ، بستی بیٹ لنگاہ بھی پانی کی لپیٹ میں آ چکی ہیں۔

بستی غلام نازک چانڈیہ ، بستی امام بخش چانڈیہ موضع چناب رسول پور میں  سیلاب کے باعث زمین کٹاؤ کا شکار  ہو رہی ہے۔