ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکرگڑھ میں عورتیں، بچے سیلاب میں پھنس گئے، ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی

Shakargarh flooding, City42, Rain and flood, monsoon disaster, rescue workers, SOS message

سٹی42:  نارووال کے علاقہ  شکر گڑھ  میں خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد  سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔  شکرگڑھ کے ایک دور افتادہ علاقہ مین سیلابی پانی میں گھرے ہوئے پچیس افراد کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام نے اس علاقہ میں دیوار پر پھنسے ہوئے افراد کو بچا لیا اور محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔ 

بھارت کی جانب سے اچانک  پانی چھوڑے جانے کے نتیجہ میں دریائے راوی، چناب_ تینوں دریاؤں میں پانی کا بہاؤ خطرناک حد کو چھونے لگا ہے۔ 

اس دوران یہ  پریشان کن اطلاع آئی ہے کہ شکر گڑھ کے علاقے دجر میاں جھنڈا میں خواتین اور بچوں سمیت 20 سے 25 افراد دریائے راوی کے سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔

متاثرین نے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دریائے راوی کے  کنارے کے نزدیک مقیم تھے، اپنی آبادی میں پانی آ جانے کے بعد وہ  ایک دیوار پر پناہ لیے ہوئے  بیٹھے ہیں، پانی کی لہریں ہمیں چھو رہی ہیں ۔ 2 گھنٹے سے مدد  کا انتظار کر  رہے ہیں لیکن مدد کو کوئی نہیں پہنچ رہا۔

اس دوران  ایم پی اے احمد اقبال لہڑی جو علاقہ کے ایک ریلیف کیمپ میں موجود ہیں، انہوں نے ان مصیبت زدہ افراد کی فوری مدد کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ 

ایم پی اے احمد اقبال نے بتایا  کہ کیمپ کے  ارد گرد کے علاقوں میں سیلابی پانی سے سینکڑوں افراد محصور ہیں، ریسکیو 1122 ٹیمیں تاحال نہیں پہنچ سکیں۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جلد سےجلد ریسکیو ٹیمین یہاں پہنچ سکیں۔

 بعد میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام نے شکر گڑھ کے دور افتادہ  علاقہ میں دیوار پر پھنسے ہوئے افراد کو بچا لیا اور محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔ 

سیلابی پانی نے نارووال کی تحصیل ظفروال کو شدید متاثر کیا ہے۔ 

سیلابی پانی گھروں میں داخل ہو چکا ہے۔  ہزاروں ایکڑ رقبہ پر فصلیں تباہ ہو گئیں۔

ادھر نالہ ڈیک میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور چہور کے مقام پر شگاف پڑگیا جس کی وجہ سے متعدد دیہات زیر آب آگئے۔

متاثرہ دیہاتوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔