ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری میں تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش، الرٹ جاری

مری میں تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش، الرٹ جاری

سٹی 42 : ملکہ کوہسار مری اور گردونواح میں بھی تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔

آندھی سے شاہراہ کشمیر سمیت متعدد مقامات پر درخت کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ مختلف علاقے علیوٹ،کلڈنہ موہڑہ شریف روڈ پر درخت گرنے سے ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔ 

تیز آندھی اور بارش کی وجہ سے مری میں بجلی کا ترسیلی نظام معطل ہوگیا ۔

ریسکیو 1122 نے الرٹ جاری کر دیا، جس میں آندھی اور طوفان میں سفر کرنیوالوں کو احتیاط برتنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کے پولز اور درختوں،ندی نالوں کے قریب نہ کھڑے ہوں۔