ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش، موسم خوشگوار

ایبٹ آباد میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش، موسم خوشگوار

سٹی 42 : راولپنڈی اور اٹک کے بعد ایبٹ آباد میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہوگئی ۔

ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں میں شدید آندھی اور  تیز ہوائیں کا سلسلہ شروع ہوگیا، تاہم کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش بھی شروع ہوگئی ۔ بارش اور ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ 

ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات گلیات اور ٹھنڈیانی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہورہی ہے، تاہم طوفانی ہوائوں سے نقصانات کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔