ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی میں مٹی کا طوفان

راولپنڈی میں مٹی کا طوفان

سٹی 42 : اٹک اور پشاور کے بعد راولپنڈی میں بھی موسم نے کروٹ بدل لی ۔ 

راولپنڈی میں مٹی کا طوفان آگیا، مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں، جس کی وجہ سے مغرب سے پہلے ہی ہر طرف سیاہی پھیل گئی ۔ ابھی ملنے والی معلومات کے مطابق شہر کے مختلف حصوں میں تیز بارش بھی شروع ہوچکی ہے، جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ 

دوسری جانب پشاور میں چلنے والی شدید آندھی اور طوفان کے باعث کئی مقامات پر درخت اور سائن بورڈز گرگئے، تیز  آندھی و طوفان کے بعد شہر میں بجلی بھی مکمل طورپر غائب ہو گئی ہے ۔

یاد رہے کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز  کے درمیان میچ کھیلا جانا تھا، تاہم موسم کے اچانک بدلنے اور گرد آلود ہوائیں چلنے کے باعث میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا ہے ۔