ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ؛ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار حافظ حامد رضا گرفتار

سیالکوٹ؛ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار حافظ حامد رضا گرفتار

میاں محمد اشفاق: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 70 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ  آزاد امیدوار کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔

 تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ  این اے 70 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار حافظ حامد رضا کو گرفتار کرلیا گیا ، پی ٹی آئی حمایتی امیدوار  کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد کو ار آو آفس این اے 70 سے گرفتار کیا گیا ، حامد رضا اپنا نتیجہ جاننے کے لیے ار آو آفس پہنچے تھے ، والد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا ، اطلاعات  کے مطابق  آزاد امیدوار کے پاس 7 ہزار ووٹو ں کی لیڈ ہے ، پولنگ  رزلٹ روکنے پر  امیدوار پولنگ سٹیشن پہنچا اور اندر جانے کی  ضد کی جس پر اسے گرفتار کیا گیا ۔