ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن 2024: ملک بھر میں پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

الیکشن 2024: ملک بھر میں پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

ویب ڈیسک: عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، اب صرف پولنگ سٹیشن کے اندر موجود افراد ہی اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔ 

  ملک بھر میں پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بجے سے  جاری رہا جبکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل رکھی گئی۔

 عام انتخابات کے دوران قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں کیلئے 882 خواتین اور 4 خواجہ سراؤں سمیت ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ امیدوار نے حصہ لیا   جن کی تعداد 17 ہزار 816 بنتی ہے۔عام انتخابات کیلئے جاری پولنگ کے دوران ملک بھر میں 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز آج اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹر کو قومی اسمبلی کیلئے سبز اور صوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپر دیا گیا، ووٹ ڈالنے کیلئے ووٹر کو اصل شناختی کارڈ دکھانا لازم تھا۔

 الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چار انتخابی حلقوں میں امیدواروں کی اموات کی وجہ سے پولنگ ملتوی کی گئی ۔