ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیسا بدتمیز اور بے لگام علی امین گنڈا پور کا لیڈر ہے ویسے ہی وہ خود : عظمیٰ بخاری

جیسا بدتمیز اور بے لگام علی امین گنڈا پور کا لیڈر ہے ویسے ہی وہ خود : عظمیٰ بخاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جیسا بدتمیز  اور بے لگام علی امین گنڈاپور کا لیڈر ہے، ویسے ہی وہ خود ہیں، ان کو چاہئے جو بات کہیں سوچ سمجھ کر کیا کریں۔

 عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ  علی امین گنڈاپور جیسے لوگ معاشرے میں عورت کی ترقی اور خوشحالی کے سب سے بڑے دشمن ہیں،انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ایک شرپسند اور شدت پسند ذہنیت کا مالک ہے اور مریم نواز سے متعلق پہلے بھی زبان درازی کر چکا ہے۔

 خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز پنجاب کی ٹک ٹاکر وزیر اعلیٰ ہیں۔

 انہوں نے کہا تھا کہ ان کی کارکردگی ٹک ٹاک کے لیے ہوتی ہے، مریم نواز عوام کی خدمت کریں ٹک ٹاکر نہ بنیں۔