شاہدرہ،ڈاکوؤں کی کلینک  میں لوٹ مار،مریضوں کا کھانا کھایا،چلتے بنے

شاہدرہ،ڈاکوؤں کی کلینک  میں لوٹ مار،مریضوں کا کھانا کھایا،چلتے بنے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)تھانہ شاہدرہ کی حدود میں ڈکیتی واردات، 6 ڈاکوؤں نے عائشہ میٹرنٹی کلینک کو لوٹ لیا، جاتے ہوئے مریضوں کا کھانا بھی کھا لیا سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
لاہور میں ڈاکو بے لگا، شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے میٹرنٹی کلینک کو لوٹ لیا،، لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔

 سی سی ٹی وی ویڈیو میں موٹر سائیکل چھ ڈاکووں کو کلینک میں داخل ہوتے، مریضوں، ان کے لواحقین اور سٹاف کے ساتھ لوٹ مار کی واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈاکوؤں نے اسلحہ کےزور پر یرغمال بنانے کے بعد مریضوں کا کھانا بھی کھا لیا جبکہ باہر گلی میں موجود خواتین کو بھی نہ چھوڑا۔ مریض اور سٹاف کے مطابق پولیس کو بروقت معلومات دی تاہم پولیس تاخیر سے پہنچی جبکہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف 395 دفع کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔