وزیر اعظم شہباز شریف ریاض میں آج مصروف دن گزاریں گے

وزیر اعظم شہباز شریف ریاض میں آج مصروف دن گزاریں گے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب کا آج دوسرا دن ہے جہاں وہ آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ عالمی صحت کے ایجنڈے پر سیشن میں اظہار خیال کریں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائینز پر آج وزیراعظم کی کویت کے امیر عزت مآب مشال آل احمد آل جبر سے ملاقات ہو گی  جبکہ سعودی وزراء برائے خزانہ ، صنعت ، سرمایہ کاری سے ملاقاتوں متوقع ہیں۔

 علاوہ ازیں وزیراعظم کی بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کو چئیر مین، عالمی مالیاتی فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر اور صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے  ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

 یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے تھے۔