ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ ؛ موبائل سروس بحال

کوئٹہ ؛ موبائل سروس بحال

سٹی 42 : کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر معطل کی گئی موبائل سروس بحال کردی گئی ۔ 

کوئٹہ شہر میں موبائل سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ۔ 

 9 ویں محرم الحرام کے سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر موبائل سروس معطل کی گئی تھی ۔ 

علاوہ ازیں شکارپور میں 10 محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے، شکارپور شہر سمیت تمام تحصیلوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ۔ پولیس کا کہنا ہےکہ یہ اقدام 10 محرم الحرام کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔  

پولیس کے مطابق جلوسوں کی سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی ہے، جلوسوں کے پرامن انعقاد کے لیے مواصلاتی نظام محدود کر دیا گیا ہے۔  پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے شہر بھر میں گشت کر رہے ہیں۔ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر  چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔

یومِ عاشور کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے میرپورخاص میں موبائل فون سروس عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔

 ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس کے دوران سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کی حفاظت کے پیشِ نظر کیا گیا ہے اور جیسے ہی سیکیورٹی خدشات کم ہوں گے، سروس بحال کر دی جائے گی۔