ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9ویں محرم الحرام کی سکیورٹی کیلئے پولیس پوری طرح الرٹ ہے؛ سی سی پی او لاہور

9ویں محرم الحرام کی سکیورٹی کیلئے پولیس پوری طرح الرٹ ہے؛ سی سی پی او لاہور

سٹی 42 : سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس محرم الحرام میں قیام امن کیلئے پر عزم ہے، مجالس اور جلوسوں کے روٹس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

سی سی پی او لاہور نے پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ میں عزاداری جلوس کے روٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ بلال صدیق کمیانہ نے عزاداران کیلئے کئے گئے حفاظتی انتظامات کا بھی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر سی سی پی او لاہور کو ایس پی سٹی کی جانب سے سکیورٹی امور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ 

سی سی پی او لاہور نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ 9ویں محرم الحرام کی سکیورٹی کیلئے لاہور پولیس پوری طرح الرٹ ہے۔ خواتین عزاداروں کی سکیورٹی کیلئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ کنٹرول رومز سے مجالس اورجلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ یقینی بنائی جارہی ہے۔ جلوسوں کے روٹس، ملحقہ عمارتوں سمیت تمام راستوں پر سکیورٹی عملہ فرض شناسی سے فرائض ادا کر رہا ہے۔

بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس سٹاف اپنے اردگرد ماحول پر کڑی نظر رکھے۔ انہوں نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے اختتام پزیر ہونے تک سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔