ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ذوالجناح کا مرکزی جلوس مسجد کشمیریاں میں فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد آگے بڑھ گیا

Zuljanah, Ashura, Nisar Haveli, Mohalla Shian, Lahore Azadari
کیپشن: اندرونِ شہر محلہ شیعاں میں ذوالجناح کے جلوس کا ایک منظر

سٹی42: لاہور میں شبِ عاشور کی عزاداری روایت کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے۔ نثار حویلی سے نکلنے والا ذوالجناح کا مرکزی جلوس مسجد کشمیریاں میں فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد آگے بڑھ گیا ہے۔ 

مسجد کشمیریاں میں شہزادہ علی اکبر کی اذان کے بعد بازار میں ماتم کیا گیا اور پھر  ہزاروں سوگواروں اور پرسہ داروں کی معیت میں شبیہہِ ذوالجناح کا مرکزی جلوس آگے برھ گیا، اب ذوالجناح کا جلوس چوہٹہ مفتی باقر کی طرف جا رہا ہے، وہاں سے جلوس مسجد وزیر خان، کشمیری بازار سے ہوتا ہوا   دوپہر  کو  ظہر کے وقت رنگ محل پہنچے گا جہاں پر نمازِ ظہرین ادا کی جائے گی۔

Caption

جلوس کی اطراف جلوس تک پہنچنے کے تمام راستوں پر پولیس کا سخت پہرا ہے تاہم زائرین آزادی کے ساتھ آ جا رہے ہیں۔