سٹی 42 : نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین علیہ السلام اور اُن کے رفقا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کر نے کےلئے آج 9 محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں جلوس عقیدت و احترام سے نکالے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
صوبائی دارالحکومت میں اہم مقامات، مجالس اور جلوسوں میں خصوصی ریسکیو ٹیمیں متعین کی گئی ہیں، جبکہ تمام خصوصی مقامات پر ریسکیو ایمرجنسی پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ اس ے علاوہ جلوسوں اور مجالس میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔
نویں محرم الحرام کی مناسبت سے ملک بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے، مجالس اور جلوس کے راستوں پر ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔
کوئٹہ
کوئٹہ میں 9ویں محرم الحرام کے موقع پر شبیہ ذوالجناح کا جلوس امام بارگاہ ناصرالعزا سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں میکانگی روڈ اور عثمان روڈ سے ہوتا ہوا اختتامی مقام امام بارگاہ ناصرالعزا پر اختتام پذیر ہوگیا۔
جلوس کی صدارت امام بارگاہ ناصرالعزا کے جنرل سیکرٹری علی زیدی نے کی۔ اس دوران شہر بھر میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، جلوس کے روٹ پر پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات رہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں اور واک تھرو گیٹس کے ذریعے نگرانی کا عمل جاری رہا۔
شرکاء نے عزاداری کرتے ہوئے نواسۂ رسولؐ حضرت امام حسینؑ اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
جھنگ
جھنگ میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس بستی جلال آباد سے برآمد ہوا ۔ شبیہ علم عباس اور ذوالجناح کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستے پر رواں دواں ہے، جس میں عزادارانِ امام حسین علیہ السلام کی بڑی تعداد موجود ہے۔
عزاداران کی جانب سے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کا پروسہ بھی جاری ہے۔
جلوس کے راستوں پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں کے ساتھ سکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
فیصل آباد
فیصل آباد میں نیٹھڑی قدیمی جلوس اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہے ۔ اس دوران عزاداران کی جانب سے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کا پروسہ بھی جاری ہے۔
جلوس امام بارگاہ حسن مجتبیٰ علیہ السّلام پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا ۔
جلوس کے راستوں پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں کے ساتھ سکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
منڈی بہاءالدین
منڈی بہاءالدین میں 9 محرم الحرام شبیہ ذوالجناح کا مرکزی اپنے منزل کی طرف گامزن ہے۔ اعزادارانِ حسین کی جانب سے سینہ کوبی، ماتم داری ،نوحہ خوانی کی جارہی ہے۔
جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ میں پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا ۔
جلوس کے راستوں پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں کے ساتھ سکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
گوجرانوالہ
گوجرانوالہ میں نویں محرم کا شبہیہ ذوالجناح کا جلوس امام بارگاہ قصر ابو طالب سے برآمد ہوا، جو اب اپنے روائتی راستوں پر رواں دواں ہے۔ جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، جکہ جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ پولیس کے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیےگئے ہیں ۔
جلوس اپنے روائتی راستوں سے ہوتاہواواپس امام بارگاہ قصر ابوطالب پر آکر اختتام پزیر ہوگا ۔
بدین
بدین میں یومِ عشورہ کا جلوس کل مرکزی امام بارگاہ کاشانیہُ زنبیہ سے بعد نماز ظہرین برآمد ہو گا ۔ اس حوالے سے بدین میں محرم االحرام کے حوالے سے موبائل نیٹ ورک بند کردیا گیا ہے ۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موبائل نیٹ ورک 9 اور 10 محرم الحرام کو بند رہے گا ۔
کشمور
کشمور میں 9ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ فتح شاہ بخاری سے برآمد ہوا، یہ جلوس اپنے مقرر کردہ راستوں پر گامزن ہے، جلوس کے گرد سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
جلوس میں مومنین کی جانب سے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی جاری ہے۔
جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
جلوس اپنے مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس مرکزی امام بارگاہ فتح شاہ بخاری پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا ۔
آزادکشمیر
آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس حاجی شاہ چوک سے برآمد ہوا، یہ جلوس زیر تعمیر امام بارگاہ حاجی شاہ چوک سے عدالت بازار کی طرف رواں دواں ہے۔ جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسکے علاوہ جلوس کے ساتھ ریکسو1122، محکمہ صحت کا عملہ بھی موجود ہیں۔
ملتان میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ممتاز آباد پہنچنا شروع ہوگیا، عزاداروں کے مختلف حلقے روایتی راستوں سے واپس پہنچنا شروع ہو گئے ۔جلوس روائتی راستوں سے ہوتا ہوا ضلع کونسل آفس کے پاس اختتام پزیر ہو گا، جہاں زاکرین خطاب کریں گے۔
علم و ذوالجناح کے ساتھ جلوس میں عزاداروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
بہاولپور
بہاولپور میں 9ویں محرم کا مرکزی جلوس جامع شیعہ مسجد پہنچ کر اختتام پزیر ہوگیا ۔
عزاداران کی جانب سے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کا پروسہ بھی جاری ہے۔
ساہیوال
ساہیوال میں نو محرم الحرام کا مرکزی اور حساس جلوس مکان سید اصغر علی شاہ گلی نمبر 1 کوٹ خادم علی شاہ سے برآمد ہوا، مرکزی جلوس رات گئے دربار باباجی مست سرکار پر جاکر اختتام پذیر ہوگا ۔ جلوس میں شریک عزاداروں کی جانب سے نوحہ خوانی و پرسہ داری کا سلسلہ جاری ہے۔
جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ راستوں کو خاردار تاروں اور قناطوں سے بند کیا گیا ہے ۔
ضلع بھر میں 9 محرم کے 23 جلوس برآمد ہوں گے اور 92 مجالس کا انعقاد کیا جائے گا۔
مظفرآباد
مظفرآباد میں 9 ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ سے شام 6 بجے برآمد ہوگا ۔ امام بارگاہ بیلہ نور شاہ میں نماز ظہر کے بعد مجلس عزا برپاء ہو گی۔
آزادکشمیر میں عاشورہ محرم الحرام کی مناسبت سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے راستوں کی صفائی، سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
مظفرآباد شہر اور دیگر علاقوں میں اہل سنت کی جانب سے بھی جگہ جگہ شربت کی سبیلیں، لنگر نیاز کی تقسم کا عمل جاری ہے۔
راولپنڈی
راولپنڈی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ فاطمیہ آدم جی روڈ سے برآمد ہوا، صدر آدم جی روڈ پر جلوس اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہے۔
ہاتھی چوک پر جلوس میں شریک عزاداروں کی جانب سے نوحہ خوانی و پرسہ داری کا سلسلہ جاری ہے۔ ہاتھی چوک کو چاروں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا رات 9 بجے امام بارگاہ فاطمیہ پہنچ کر اہتمام پذیر ہو گا ۔
جلوس کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، عزاداران واک تھرو گیٹس سے گزر کر جلوس میں داخل ہوں گے۔




