سٹی 42: شاہ جمال میں قدیمی امام بارگاہ زیدی ہاؤس میں مجلس عزاکااہتمام ہوا
علامہ فراز حیدر کاظمی نےفضائل و مصائب اہل بیت ؑبیان کئے
مجلس سے قبل شبیہ علم حضرت عباس ؑکا جلوس برآمد ہوا،اس کے بعد عزاداروں نے ماتم بھی کیا

سٹی42: عاشور کی شب ٹھوکرنیازبیگ میں امام بارگاہ ایوان حیدر سے شبیہ ذوالجناح کاجلوس روایت کے مطابق برآمد ہوا۔
شبیہ ذوالجناح جلوس رات بھر اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں رہا
شبیہ ذوالجناح جلوس میں عزاداروں کی کثیر تعداد تمام وقت شریک رہی۔
جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ایوان حیدر عاشور کی صبح اختتام پذیر ہوگیا۔
کلوس کے راستوں پر رات بھر سوگواروں کا ہجوم رہا۔
پولیس کی مناسب نفری جلوس کے اطراف کسی نا خوشگوار واقعہ کو روکنے کے لئے موجود رہی۔
مجلسِ عزا
امام بارگاہ ایوان حیدر ٹھوکر نیاز بیگ میں مجلس عزا کا انعقاد کیاگیا ،علامہ جعفررضوی نےمصائب اہلبیت بیان کیے، مجلس عز ا کے بعد شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہو ا،،جلوس میں عزاداروں کی کثیر تعداد نےشرکت کی
مجلس عز ا کے بعد شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہو ا۔
July 07, 2026
July 07, 2026
سٹی42: نویں محرم الحرام کو شادمان اور پانڈو سٹریٹ سے بڑے جلوس برآمد ہوئے تھے۔ پانڈوسٹریٹ سے نکلنے والا جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس پاؤنڈو سٹریٹ میں امام بارگاہ پہنچ کر نصف شب کے بعد ختم ہوا۔
جلوس میں عزاداروں کی کثیر تعداد ہر وقت موجود رہی۔ تمام راستے مسلسل نوحہ خوانی ،ماتم داری جاری رہی۔ جلوس کےراستے پر جگہ جگہ عزاداروں کیلئے سبیلوں اور نیاز کا اہتمام کیا گیا تھا۔
پولیس کی جانب سے جلوس کے روٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

9ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس پانڈو سٹریٹ سے برآمد ہونے سے پہلے کمشنر لاہور زید بن مقصود اور ڈی آئی جی لاہور فیصل کامران پانڈو سٹریٹ پہنچ گئے تھے۔
کمشنر لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز نے جلوس کے راستوں پر انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس سے پہلے پنڈو سٹریٹ سے برآمد ہونے والا جلوس پرانی انارکلی پام سٹریٹ پہنچا تو وہاں ہزاروں عزاداروں ذوالجناح کے آگے گریہ زاری کر رہے تھے۔
اسلام پورہ مین بازار سےجلوس سراج بلڈنگ کی جانب مقررہ راستوں پر گامزن رہا، جلوس سراج بلڈنگ سے نوری بلڈنگ اور وہاں سے غزاءخانہ پانڈو سٹریٹ واپس پہنچا۔ شبیہ ذوالجناح کا جلوس عزاءخانہ پانڈو سٹریٹ واپس پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔
سی سی پی او لاہور کاپانڈو سٹریٹ اسلام پورہ میں عزاداری جلوس کے روٹ کا دورہ
بلال صدیق کمیانہ نے عزاداران کیلئے کئے گئے حفاظتی انتظامات کا معائنہ کیا
ایس پی سٹی کی سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کو سکیورٹی امور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
سی سی پی اولاہور نے کہا، نویں محرم الحرام کی سکیورٹی کیلئے لاہور پولیس پوری طرح الرٹ ہے۔ خواتین عزاداروں کی سکیورٹی کیلئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
کنٹرول رومز سے انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ یقینی بنائی جارہی ہے۔
سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید کا مختلف جلوسوں اور مجالس کا جائزہ
سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید نے قصر بتول شادمان کا دورہ کیا۔ پانڈو سٹریٹ سے نکلنے والے جلوس کی ڈائیورشنز کا معائنہ بھی کیا۔
ڈاکٹر اطہر وحید نے سیف سٹی کا دورہ اور ڈیوٹی کا جائزہ بھی کیا۔
سی ٹی او نے شہریوں کی سہولت کےلئے متبادل راستوں کا بھی جائزہ لیا۔
سی ٹی او لاہور نے ڈائیورشن پوائنٹس پر موجود وارڈنز کو بریف کیا۔
سی ٹی او کی وارڈنز کو شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی۔بزرگ افراد کے لئے ڈائیورشن پوائنٹس پر وہیل چئیر کے انتظام کا جائزہ بھی لیا۔
ٹریفک پولیس کی نفری کیلئےمعیاری کھانے، پانی اورشربت فراہم کرنے کا حکم دیا۔
سی ٹی او نے بتایا، آج شہریوں کی سہولت کیلئے تین شفٹوں میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، جلوسوں میں آئے زائرین کیلئے بہترین پارکنگ انتظامات کئے ہیں۔
ایس پی سٹی بلال احمد نے 9 محرم الحرام کے عزاداری جلوسوں کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
ایس پی سٹی بلال احمد نے پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ اور نولکھا نکلسن روڈکا دورہ کیا۔
امام بارگاہ عطیہ اہل بیت سے برآمد عزاداری جلوس ذوالجناح کے روٹ کا مکمل دورہ کیا۔
ایس پی سٹی نے داخلی راستوں پر چیکنگ کے عمل کا مکمل جائزہ لیا۔
امن کمیٹی کے ممبران اور منتظمین سے ملاقات کی اور وقت کی پابندی اور حکومتی احکامات پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر متعلقہ افسران ہمراہ موجود تھے۔
ایس پی سٹی نے کہا، مرکزی جلوس کے لیے سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کیے گئے ہیں۔تمام پوائنٹس اور ملحقہ گلیوں کو خاردار تار اور قناعیتں لگا کر بند کیا گیا ہے۔

اے سی سٹی رائے بابر کی پانڈو سٹریٹ آمد
رائے بابر نے نویں محرم کے مرکزی جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا
اے سی سٹی نے سکیورٹی انتظامات سمیت دیگر صورتحال کا جائزہ لیا
سٹی42: لاہور میں شبِ عاشور کی عزاداری روایت کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے۔ نثار حویلی سے نکلنے والا ذوالجناح کا مرکزی جلوس مسجد کشمیریاں میں فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد آگے بڑھ گیا ہے۔
مسجد کشمیریاں میں شہزادہ علی اکبر کی اذان کے بعد بازار میں ماتم کیا گیا اور پھر ہزاروں سوگواروں اور پرسہ داروں کی معیت میں شبیہہِ ذوالجناح کا مرکزی جلوس آگے برھ گیا، اب ذوالجناح کا جلوس چوہٹہ مفتی باقر کی طرف جا رہا ہے، وہاں سے جلوس مسجد وزیر خان، کشمیری بازار سے ہوتا ہوا دوپہر کو ظہر کے وقت رنگ محل پہنچے گا جہاں پر نمازِ ظہرین ادا کی جائے گی۔
جلوس کی اطراف جلوس تک پہنچنے کے تمام راستوں پر پولیس کا سخت پہرا ہے تاہم زائرین آزادی کے ساتھ آ جا رہے ہیں۔
July 07, 2026
July 07, 2026
سٹی42: لاہور میں اندرون شہر محلہ شیعاں میں اذانِ علی اکبر کی صدا بلند ہو گئی۔ ہزاروں عزاداروں نے گریہ کرتے ہوئے آہوں اور سسکیوں کے دوران عاشور کے روز فجر کی اذان سنی۔ محلہ شیعاں کی مسجد کشمیریاں میں مرتضی موسوی اذان دے رہے ہیں۔
عاشور کے روز فجر کی اذان کو امامِ مظلوم حسین علیہ السلام کے فرزند علی اکبر سے منسوب کیا جاتا ہے کیونکہ روایات کے مطابق کربلا کے صحرا میں عاشور کے روز فجر کی اذان علی اکبر نے ہی دی تھی۔
بازار کشمیریاں میں زنجیر کا ماتم
مسجد میں اللہ اکبر کی صدا بلند ہوتے ہیں، ملحق بہت تنگ بازار، بازار کشمیریاں میں کربلا والوں کے ماتم داروں نے زنجیر کا ماتم آغاز کر دیا اور ہر طرف آہ و زاری اور گریہ و بکا کی آوازیں گونجنے لگیں۔

سٹی42:شبِ عاشور لاہور میں نثار حویلی سے شبیہہ ذوالجناح کا جلوس روایتی انداز سے برآمد ہو چکا ہے۔ اس وقت جلوس روایتی راستوں سے گزرتا ہوا، اندرون لاہور امام بارگاہ واجد علی شاہ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ سکینہ بنت حسین پہنچ چکا ہے۔
نثار حویلی سے نکلنے والا مرکزی ماتمی جلوس کل شام مغربین کے وقت بھاٹی دروازہ کے باہر کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہو گا جہاں شامِ غریباں برپا ہو گی۔
آج صبح اذانِ علی اکبر سے پہلے جلوس کو مسجد نواب صاحب پہنچنا ہے جہاں گریہ ہو گا اور اس کے ساتھ اذانِ علی اکبر ہو گی۔ اس کے فوراً بعد بازار کشمیریاں میں زنجیر کا تواریخی ماتم ہو گا۔
شبیہہِ ذوالجناح کے جلوس کا روایتی راستہ
شبیہہ ذوالجناح کو اپنے ہاں بلانا قدیم روایت ہے۔ لاہور شہر میں نکلنے والے اس جلوس کی میزبانی درجنوں گھرانے اور امام بارگاہوں سے وابستہ افراد کرتے ہیں۔ یہ سب کچھ روایت کے مطابق سال بہ سال ایک ہی طرح سے کیا جاتا ہے اور جلوس کے راستے اور معمولات میں کوئی فرق نہیں آنے دیا جاتا۔
نثار حویلی سے شبیہِ ذوالجناح جیسے آج نکلاہے، یہ ڈیڑھ سو سال سے اسی انداز سے نکل رہا ہے۔
یہاں سے شبیہہ ذوالجناح کا جلوس واجد علی شاہ کی امام بارگاہ جاتا ہے، پھر یہ ادریس وائیں کی امام بارگاہ جاتا ہے، پھر مہدی شاہ کی امام بارگاہ، وہاں سے مبارک حویلی اور مبارک حویلی سے لال حویلی جاتا ہے۔
لال حویلی سے شبیہہ ذوالجناح کا جلوس اکبر علی شاہ کی امام بارگاہ میں جاتا ہے، پھر امام بارگاہ درِ بتول اور مزید دس بارہ امام بارگاہیں ہیں وہاں سے ہوتا ہوا محلہ مغل حویلی چلا جاتا ہے۔ وہاں سے یہ طویلہ نواب صاحب کی طرف چلا جاتا ہے۔
وہاں سے واپس آتے ہوئے یہ محلہ شیعاں چوک نواب صاحب میں پیچھے پیر گیلانیاں کی طرف چلا جاتا ہے۔
اذانِ علی اکبر اور نمازِ فجر
وہاں سے واپس آتے ہوئے ذوالجناح کا جلوس صبح ساڑھے تین بجے کے لگ بھگ مسجد نواب صاحب پہنچتا ہے جہاں گِریہ ہوتا ہے ، اذانِ علی اکبر دی جاتی ہے، بازار کشمیریاں میں زنجیر کا ماتم ہوتا ہے اور جلوس میں شامل عزادار نمازِ فجر ادا کرتے ہیں۔
رنگ محل چوک میں نمازِ ظہرین
وہاں سے گھنٹے ڈیڑھ گھنٹے بعد ذوالجناح آگے بڑھتا ہے اور مقررہ راستوں سے گشت کرتا ہوا چوہٹہ مفتی باقر، مسجد وزیر خان، کشمیری بازار سے ہوتا ہوا دوپہر کو ظہر کے وقت رنگ محل پہنچتا ہے جہاں پر نمازِ ظہرین ادا کی جائے گی۔
جلوس کے دوران شبیہہِ ذوالجناح کی تبدیلی
نثار حویلی سے نکلنے والے شبیہہِ ذوالجناح کا جلوس بہت طویل وقت تک پر ہجوم اور تنگ راستوں پر رواں رہتا ہے۔ اس دوران گرمی اور تھکن کی وجہ سے شبیہہِ ذوالجناح جانور کی سہولت کے مطابق تبدیل کئے جاتے رہتے ہیں۔ خدام جب محسوس کرتے ہیں کہ اب اس شبیہہِ ذوالجناح کو آرام دینا چاہئے تو وہ اس کی جگہ دوسرا شبیہہِ ذوالجناح جلوس میں لے آتے ہیں۔
نثارحویلی:یوم عاشور کے مرکزی جلوس کی مجلس کا آغاز
نثار حویلی میں مجلس عزا میں بہت سے سوز خوانوں نے بارگاہِ سید الشہدا میں ہدیہ عقیدت پیش کیا ان میں فواد علی بٹ، شمس الحسن، کاشف زاہدی، امانت علی، ناظم علی، زوہیر جعفری، مقصود علی رضا، بیلا برادران، عمران نثار، عون عباس، حسنین جعفری، رفعت عباس ،ظہیر منہاس ،علی اکبر ،علی راج ،محمد علی نشامل تھے۔
علی مہتشم ،غلام عباس ،باقر زیدی ،مقصود علی رضا اور آصف مغل نے سلام پڑھا نے کلام پیش کیا۔
July 07, 2026
July 07, 2026
سٹی 42 : شکارپور اور میر پور خاص میں 10 محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔
شکارپور شہر سمیت تمام تحصیلوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ۔ پولیس کا کہنا ہےکہ یہ اقدام 10 محرم الحرام کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جلوسوں کی سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی ہے، جلوسوں کے پرامن انعقاد کے لیے مواصلاتی نظام محدود کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے شہر بھر میں گشت کر رہے ہیں۔ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔
یومِ عاشور کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے میرپورخاص میں موبائل فون سروس عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس کے دوران سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
انتظامیہ نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کی حفاظت کے پیشِ نظر کیا گیا ہے اور جیسے ہی سیکیورٹی خدشات کم ہوں گے، سروس بحال کر دی جائے گی۔
سٹی 42 : کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر معطل کی گئی موبائل سروس بحال کردی گئی ۔
کوئٹہ شہر میں موبائل سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ۔
9 ویں محرم الحرام کے سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر موبائل سروس معطل کی گئی تھی ۔
علاوہ ازیں شکارپور میں 10 محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے، شکارپور شہر سمیت تمام تحصیلوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ۔ پولیس کا کہنا ہےکہ یہ اقدام 10 محرم الحرام کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جلوسوں کی سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی ہے، جلوسوں کے پرامن انعقاد کے لیے مواصلاتی نظام محدود کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے شہر بھر میں گشت کر رہے ہیں۔ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔
یومِ عاشور کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے میرپورخاص میں موبائل فون سروس عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس کے دوران سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
انتظامیہ نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کی حفاظت کے پیشِ نظر کیا گیا ہے اور جیسے ہی سیکیورٹی خدشات کم ہوں گے، سروس بحال کر دی جائے گی۔
July 07, 2026
July 07, 2026
سٹی 42 : 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی نثار حویلی میں مجلس کا آغاز ہوگیا ۔
نثار حویلی میں سوزوسلام پڑھا جا رہا ہے، نامور شعراء اور نوحہ خواں حضرات سوزو سلام پڑھ رہے ہیں۔
رفعت عباس، ظہیر منہاس، علی اکبر ، علی راج، محمد علی صلواتیہ نے سلام پیش کیا ۔ اسکے علاوہ علی مہتشم، غلام عباس، باقر زیدی، مقصود علی رضا اور آصف مغل نے بھی سلام پڑھا ۔ زوہیر جعفری، عون عباس، حسنین جعفری، امانت علی اور ناظم علی نے بھی شہداء کربلا کو اپنا کلام پیش کرکے پرسہ دیا۔
مجلس میں عزاداروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، عزاداروں کی سیکورٹی کے لئے پولیس کی جانب سے 3 سطحی سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ آج شہر میں 386 مجالس منعقد اور81 عزاداری جلوس برآمد ہونگے، 05 بڑے جلوسوں سمیت تمام مقامات پر بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 08ہزارسے زائدافسران و جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، پولیس کی معاونت کیلئے پاک فوج اور رینجرز کے جوان بھی تعینات ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ روٹ میں آنے والی گلیوں کو خاردار تاریں اور بیرئرزلگا کر سیل کیا گیا ہے، جلوس کے راستوں میں بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں، چیک پوائنٹس پر پولیس کے ساتھ ساتھ کمیونٹی رضاکار بھی تعینات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عزادار خواتین کی چیکنگ کے لئے لیڈیز پولیس اہلکار اوررضا کار بھی تعینات ہیں ۔
سٹی 42 : حیدرآباد میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ چہاردہ معصومین پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا ۔
جلوس انجمن گلدستہِ اکبر کے ریز اہتمام نکالا گیا، عزاداروں نے بڑی تعداد میں جلوس میں شرکت کر کے نوحہ خوانی و سینہ کوبی کی ۔
جلوس میں شبیہ تابوت، شبیہ ذولجناح و دیگر تبرکات موجود تھے۔ جلوس اپنی گزرگاہ سلام یا حسین چوک، ربیع الاول گیٹ اور مسجد نبوی روڈ سے گزر کر واپس برآمدگی کے مقام پر اختتام پذیر ہوا ۔
July 07, 2026
July 07, 2026
سٹی 42 : سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس محرم الحرام میں قیام امن کیلئے پر عزم ہے، مجالس اور جلوسوں کے روٹس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔
سی سی پی او لاہور نے پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ میں عزاداری جلوس کے روٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ بلال صدیق کمیانہ نے عزاداران کیلئے کئے گئے حفاظتی انتظامات کا بھی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر سی سی پی او لاہور کو ایس پی سٹی کی جانب سے سکیورٹی امور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
سی سی پی او لاہور نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ 9ویں محرم الحرام کی سکیورٹی کیلئے لاہور پولیس پوری طرح الرٹ ہے۔ خواتین عزاداروں کی سکیورٹی کیلئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کنٹرول رومز سے مجالس اورجلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ یقینی بنائی جارہی ہے۔ جلوسوں کے روٹس، ملحقہ عمارتوں سمیت تمام راستوں پر سکیورٹی عملہ فرض شناسی سے فرائض ادا کر رہا ہے۔
بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس سٹاف اپنے اردگرد ماحول پر کڑی نظر رکھے۔ انہوں نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے اختتام پزیر ہونے تک سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔
July 07, 2026
July 07, 2026
سٹی 42 : ملک بھر کی طرح محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے بدین اور کشمور میں بھی موبائل نیٹ ورک بند کردیا گیا ہے۔
کشمور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل نیٹ ورک بند کردیا گیا ۔
تمام موبائل کمپنیوں کے نیٹ ورک جزوی طور معطل ہوگئے۔
علاوہ ازیں بدین میں محرم االحرام کے حوالے سے موبائل نیٹ ورک بند کردیا گیا ہے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موبائل نیٹ ورک 9 اور 10 محرم الحرام کو بند رہے گا ۔
بدین میں یومِ عشورہ کا جلوس کل مرکزی امام بارگاہ کاشانیہُ زنبیہ سے بعد نماز ظہرین برآمد ہو گا ۔
سٹی 42 : نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین علیہ السلام اور اُن کے رفقا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کر نے کےلئے آج 9 محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں جلوس عقیدت و احترام سے نکالے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
صوبائی دارالحکومت میں اہم مقامات، مجالس اور جلوسوں میں خصوصی ریسکیو ٹیمیں متعین کی گئی ہیں، جبکہ تمام خصوصی مقامات پر ریسکیو ایمرجنسی پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ اس ے علاوہ جلوسوں اور مجالس میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔
نویں محرم الحرام کی مناسبت سے ملک بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے، مجالس اور جلوس کے راستوں پر ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔
کوئٹہ
کوئٹہ میں 9ویں محرم الحرام کے موقع پر شبیہ ذوالجناح کا جلوس امام بارگاہ ناصرالعزا سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں میکانگی روڈ اور عثمان روڈ سے ہوتا ہوا اختتامی مقام امام بارگاہ ناصرالعزا پر اختتام پذیر ہوگیا۔
جلوس کی صدارت امام بارگاہ ناصرالعزا کے جنرل سیکرٹری علی زیدی نے کی۔ اس دوران شہر بھر میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، جلوس کے روٹ پر پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات رہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں اور واک تھرو گیٹس کے ذریعے نگرانی کا عمل جاری رہا۔
شرکاء نے عزاداری کرتے ہوئے نواسۂ رسولؐ حضرت امام حسینؑ اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
جھنگ
جھنگ میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس بستی جلال آباد سے برآمد ہوا ۔ شبیہ علم عباس اور ذوالجناح کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستے پر رواں دواں ہے، جس میں عزادارانِ امام حسین علیہ السلام کی بڑی تعداد موجود ہے۔
عزاداران کی جانب سے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کا پروسہ بھی جاری ہے۔
جلوس کے راستوں پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں کے ساتھ سکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
فیصل آباد
فیصل آباد میں نیٹھڑی قدیمی جلوس اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہے ۔ اس دوران عزاداران کی جانب سے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کا پروسہ بھی جاری ہے۔
جلوس امام بارگاہ حسن مجتبیٰ علیہ السّلام پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا ۔
جلوس کے راستوں پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں کے ساتھ سکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
منڈی بہاءالدین
منڈی بہاءالدین میں 9 محرم الحرام شبیہ ذوالجناح کا مرکزی اپنے منزل کی طرف گامزن ہے۔ اعزادارانِ حسین کی جانب سے سینہ کوبی، ماتم داری ،نوحہ خوانی کی جارہی ہے۔
جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ میں پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا ۔
جلوس کے راستوں پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں کے ساتھ سکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
گوجرانوالہ
گوجرانوالہ میں نویں محرم کا شبہیہ ذوالجناح کا جلوس امام بارگاہ قصر ابو طالب سے برآمد ہوا، جو اب اپنے روائتی راستوں پر رواں دواں ہے۔ جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، جکہ جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ پولیس کے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیےگئے ہیں ۔
جلوس اپنے روائتی راستوں سے ہوتاہواواپس امام بارگاہ قصر ابوطالب پر آکر اختتام پزیر ہوگا ۔
بدین
بدین میں یومِ عشورہ کا جلوس کل مرکزی امام بارگاہ کاشانیہُ زنبیہ سے بعد نماز ظہرین برآمد ہو گا ۔ اس حوالے سے بدین میں محرم االحرام کے حوالے سے موبائل نیٹ ورک بند کردیا گیا ہے ۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موبائل نیٹ ورک 9 اور 10 محرم الحرام کو بند رہے گا ۔
کشمور
کشمور میں 9ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ فتح شاہ بخاری سے برآمد ہوا، یہ جلوس اپنے مقرر کردہ راستوں پر گامزن ہے، جلوس کے گرد سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
جلوس میں مومنین کی جانب سے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی جاری ہے۔
جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
جلوس اپنے مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس مرکزی امام بارگاہ فتح شاہ بخاری پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا ۔
آزادکشمیر
آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس حاجی شاہ چوک سے برآمد ہوا، یہ جلوس زیر تعمیر امام بارگاہ حاجی شاہ چوک سے عدالت بازار کی طرف رواں دواں ہے۔ جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسکے علاوہ جلوس کے ساتھ ریکسو1122، محکمہ صحت کا عملہ بھی موجود ہیں۔
ملتان میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ممتاز آباد پہنچنا شروع ہوگیا، عزاداروں کے مختلف حلقے روایتی راستوں سے واپس پہنچنا شروع ہو گئے ۔جلوس روائتی راستوں سے ہوتا ہوا ضلع کونسل آفس کے پاس اختتام پزیر ہو گا، جہاں زاکرین خطاب کریں گے۔
علم و ذوالجناح کے ساتھ جلوس میں عزاداروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
بہاولپور
بہاولپور میں 9ویں محرم کا مرکزی جلوس جامع شیعہ مسجد پہنچ کر اختتام پزیر ہوگیا ۔
عزاداران کی جانب سے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کا پروسہ بھی جاری ہے۔
ساہیوال
ساہیوال میں نو محرم الحرام کا مرکزی اور حساس جلوس مکان سید اصغر علی شاہ گلی نمبر 1 کوٹ خادم علی شاہ سے برآمد ہوا، مرکزی جلوس رات گئے دربار باباجی مست سرکار پر جاکر اختتام پذیر ہوگا ۔ جلوس میں شریک عزاداروں کی جانب سے نوحہ خوانی و پرسہ داری کا سلسلہ جاری ہے۔
جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ راستوں کو خاردار تاروں اور قناطوں سے بند کیا گیا ہے ۔
ضلع بھر میں 9 محرم کے 23 جلوس برآمد ہوں گے اور 92 مجالس کا انعقاد کیا جائے گا۔
مظفرآباد
مظفرآباد میں 9 ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ سے شام 6 بجے برآمد ہوگا ۔ امام بارگاہ بیلہ نور شاہ میں نماز ظہر کے بعد مجلس عزا برپاء ہو گی۔
آزادکشمیر میں عاشورہ محرم الحرام کی مناسبت سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے راستوں کی صفائی، سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
مظفرآباد شہر اور دیگر علاقوں میں اہل سنت کی جانب سے بھی جگہ جگہ شربت کی سبیلیں، لنگر نیاز کی تقسم کا عمل جاری ہے۔
راولپنڈی
راولپنڈی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ فاطمیہ آدم جی روڈ سے برآمد ہوا، صدر آدم جی روڈ پر جلوس اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہے۔
ہاتھی چوک پر جلوس میں شریک عزاداروں کی جانب سے نوحہ خوانی و پرسہ داری کا سلسلہ جاری ہے۔ ہاتھی چوک کو چاروں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا رات 9 بجے امام بارگاہ فاطمیہ پہنچ کر اہتمام پذیر ہو گا ۔
جلوس کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، عزاداران واک تھرو گیٹس سے گزر کر جلوس میں داخل ہوں گے۔
July 07, 2026
July 07, 2026
سٹی 42 : کوئٹہ میں 9ویں محرم الحرام کے موقع پر شبیہ ذوالجناح کا امام بارگاہ ناصرالعزا سے برآمد ہونے والا جلوس امام بارگاہ ناصرالعزا پر اختتام پذیر ہوگیا۔
کوئٹہ میں 9ویں محرم الحرام کے موقع پر شبیہ ذوالجناح کا جلوس امام بارگاہ ناصرالعزا سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں میکانگی روڈ اور عثمان روڈ سے ہوتا ہوا اختتامی مقام امام بارگاہ ناصرالعزا پر اختتام پذیر ہوگیا۔
جلوس کی صدارت امام بارگاہ ناصرالعزا کے جنرل سیکرٹری علی زیدی نے کی۔ اس دوران شہر بھر میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، جلوس کے روٹ پر پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات رہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں اور واک تھرو گیٹس کے ذریعے نگرانی کا عمل جاری رہا۔
شرکاء نے عزاداری کرتے ہوئے نواسۂ رسولؐ حضرت امام حسینؑ اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
سٹی 42 : روحانی شخصیت حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے مزار شریف پر غسل مبارک کی تقریب میں اہم سیاسی رہنماؤں اور پولیس افسران نے شرکت کی ہے۔
شرکت کرنے والے سیاسی رہنماؤں میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمان، صوبائی وزیر اوقاف چوہدری شافع حسین، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین، پارلیمانی سیکرٹری ملک وحید، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو و چیئرمین امور مذہبیہ کمیٹی نبیل جاوید شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ، خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی، سابق سی سی پی او اسلم ترین، ڈپٹی ڈائریکٹر اوقاف پنجاب بابر سلطان گوندل شریک ہوئے۔
ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور خالد محمود سندھو، مینجر دربار بی بی پاکدامن محمد زاہد ، مینجر دربار طاہر مقصود، ڈپٹی ڈائریکٹر آصف اعجاز، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد طاہر، ایڈمنسٹریٹر بادشاہی مسجد محند علی خان سمیت علماء کرام و زائرین کی بڑی تعداد داتا دربار موجود ہے ۔
July 07, 2026
July 07, 2026
سٹی 42 : آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے مرکزی جلوس امام بارگاہ اثنا عشری کا دورہ کیا ۔
آئی جی اسلام آباد نے جلوس روٹ پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
آئی جی اسلام آباد نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر سہراہا ۔
یاد رہے کہ نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین علیہ السلام اور اُن کے رفقا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کر نے کےلئے آج9 محرم الحرام کے موقع پر جلوس عقیدت و احترام سے نکالے جائیں گے۔ ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
سٹی 42 : صوبائی دارالحکومت میں اہم مقامات، مجالس اور جلوسوں میں خصوصی ریسکیو ٹیمیں متعین کردی گئیں، تمام خصوصی مقامات پر ریسکیو ایمرجنسی پوسٹیں قائم کردی گئیں۔
صوبائی دارالحکومت میں 1350 ریسکیور 55 ایمبولینس اور 3 سو ریسکیو موٹر بائیک ہائی الرٹ ہیں، جبکہ کسی بڑی ایمرجنسی کو ڈیل کرنے کے لئے 2 اسپشلائزڈ ہائی ٹیک اسنارکل اور 42 فائر و ریسکیو وہیکل متعین کی گئی ہیں۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق عزاداروں کو فوری ابتدائی طبی امداد کیلئے مجالس کیساتھ ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئی ہیں، جبکہ بڑے جلوسوں کے آگے اور پیچھے اضافی ایمبولینسز متعین ہیں۔
ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ عاشق حسین روڈ شادمان کالونی، اسلام پورہ پانڈو اسٹریٹ کے جلوسوں میں ریسکیو ایمرجنسی پوسٹیں قائم، اڈا چوہنگ عدالت شاہ دربار میں منعقدہ مجلس و جلوس کے شرکاء کیلئے ریسکیو ایمرجنسی پوسٹیں قائم، رائے ونڈ چک بوٹا میں منعقدہ جلوس و مجلس کے شرکاء کیلئے ریسکیو ایمرجنسی پوسٹیں قائم کردی گئیں ہیں۔
ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ عرس داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے شرکاء کو بھی ایمرجنسی کور دیا جارہا ہے۔ محرم الحرام کے ریسکیو و میڈیکل کور کے علاوہ روٹین ریسکیو آپریشن بھی جاری،ہیں۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر لاہور اور صوبائی مانیٹرنگ سیل تمام آپریشن کی مانیٹرنگ کررہا ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو شاہد وحید قمر ریسکیو و میڈیکل کور کو کمانڈ کررہے ہیں۔
July 07, 2026
July 07, 2026
سٹی 42 : محرم الحرام کے دوران پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تمام واسا ایجنسیوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق تمام واسا ایجنسیاں جلوس کے روٹس پر اضافی عملہ اور مشینری تعینات کریں گی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے اس حوالے سے احکامات جاری کر دئیے، کہنا ہے کہ واٹر سپلائی کا نظام،تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس اور ٹیوب ویلز کو فعال رکھا جائے۔ مون سون ریلیف کیمپوں میں عملہ کی موجودگی 24 گھنٹے یقینی بنائی جائےگی۔
نورالامین مینگل نے کہا کہ یوم عاشور پر ممکنہ بارش کے پیش نظر ریلیف آپریشن کیلئےٹیمیں تشکیل دی جائیں، جلسے جلوس کے روٹس پر اضافی عملہ ،مشینری کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ افسران فیلڈ میں موجود رہیں، تمام متعلقہ اداروں سے رابطہ قائم رکھیں۔
سٹی 42 : 9ویں محرم کا قصر بتول امام بار گاہ سے برآمد ہونے والا جلوس شاہ جمال مرکزی امام بار گاہ کے قریب پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا ۔
9ویں محرم کا مرکزی جلوس قصر بتول امام بار گاہ سے برآمد ہونے کے بعد اپنے مقرر کردہ راستوں سے گزرتا ہوا، سراج بلڈنگ پر پہنچا، جہاں سے گزر کر جلوس 4 بجے کے قریب مین بازار اسلام پورہ پہنچا۔ اس دوران اعزادارانِ حسین کی جانب سے سینہ کوبی، ماتم داری ،نوحہ خوانی کی گئی ۔ اب موصول ہونے والی خبروں کے مطابق مرکزی جلوس پچپن شاہ جمال پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا ۔
جلوسوں اور مجالس کے گرد ریسکیو ہائی الرٹ
صوبائی دارالحکومت میں اہم مقامات، مجالس اور جلوسوں میں خصوصی ریسکیو ٹیمیں متعین کی گئیں، جبکہ تمام خصوصی مقامات پر ریسکیو ایمرجنسی پوسٹیں قائم کی گئیں۔
صوبائی دارالحکومت میں 1350 ریسکیور 55 ایمبولینس اور 3 سو ریسکیو موٹر بائیک ہائی الرٹ رہیں، جبکہ کسی بڑی ایمرجنسی کو ڈیل کرنے کے لئے 2 اسپشلائزڈ ہائی ٹیک اسنارکل اور 42 فائر و ریسکیو وہیکل متعین کی گئی تھیں ۔
پانی کی فراہمی کیلئے ٹیمیں تشکیل
محرم الحرام کے دوران پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تمام واسا ایجنسیوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق تمام واسا ایجنسیاں جلوس کے روٹس پر اضافی عملہ اور مشینری تعینات کریں گی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے اس حوالے سے احکامات جاری کر دئیے، کہنا ہے کہ واٹر سپلائی کا نظام،تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس اور ٹیوب ویلز کو فعال رکھا جائے۔ مون سون ریلیف کیمپوں میں عملہ کی موجودگی 24 گھنٹے یقینی بنائی جائےگی۔
بہترین صفائی انتظامات
نویں محرم الحرام کی مناسبت سے شہر بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے، مجالس اور جلوس کے راستوں پر ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔
نثار حویلی سے برآمد نویں محرم الحرام کےمرکزی جلوس کے راستوں پر بہترین صفائی انتظامات کیے گئے ہیں۔ لکڑمنڈی، مین بازار ،موچی گیٹ میں ورکرز مینوئل سویپنگ ،ویسٹ کلئیرنس میں مصروفِ عمل ہیں۔ اس کے علاوہ مغل حویلی،طویلہ نواب صاحب اور محلہ شیعاں میں صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے۔
July 07, 2026
July 07, 2026
سٹی 42 : نویں محرم الحرام کی مناسبت سے شہر بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے، مجالس اور جلوس کے راستوں پر ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔
نثار حویلی سے برآمد نویں محرم الحرام کےمرکزی جلوس کے راستوں پر بہترین صفائی انتظامات کیے گئے ہیں۔ لکڑمنڈی، مین بازار ،موچی گیٹ میں ورکرز مینوئل سویپنگ ،ویسٹ کلئیرنس میں مصروفِ عمل ہیں۔ اس کے علاوہ مغل حویلی،طویلہ نواب صاحب اور محلہ شیعاں میں صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے۔
سی ای اوبابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں جلوسوں کے روٹس پر صفائی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے 900 سے زائد ورکرز 3شفٹوں میں محرم الحرام گرینڈ صفائی آپریشن پر تعینات کیے گئے ہیں۔
سی ای اوبابر صاحب دین نے کہا کہ افسران خود میں فیلڈ میں موجود رہ کر ورکرز کی 100 فیصد حاضری یقینی بنا رہے ہیں ۔
ثمرہ فاطمہ: شہدا کربلا کی بھوک اور پیاس کو یاد کرتے ہوئے شہر میں جگہ جگہ سبیلوں کا اہتمام کیا گیا،مجالس اور جلوسوں کے راستوں میں بھی سبیلیں لگائی گئیں۔
بی بی پاک دامن میں جگہ جگہ سبیلوں کا اہتمام کیا گیا،زائرین پانی، شربت اور دودھ کی سبیلوں سے مستفید ہونے لگے۔
عزاداران حسین کا کہنا ہے کہ سبیلیں تو کچھ نہیں اہل بیت اور شہدا کربلا کیلئے جان بھی حاضرہے، سبیلوں کا سلسلہ ازل سے ہے اور ابد تک ایسے ہی جاری رہے گا۔
July 07, 2026
July 07, 2026
عابد چوہدری: یومِ عاشورہ سے ایک روز قبل یعنی 9 محرم الحرام کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ذوالجناح کے مرکزی جلوس کے دوران تفصیلی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے.
اسلام پورہ تا خیمہ سادات جلوس کے لیے تمام ٹریفک انتظامات ایس ایس پی ٹریفک سٹی زون نوید ارشاد کی نگرانی میں مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 2 ڈی ایس پیز، 30 انسپکٹرز، 300 وارڈنز اور 12 ٹریفک ریسپانس یونٹ (TRU) کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔
سٹی ٹریفک آفیسر (CTO) لاہور کے مطابق پانڈو سٹریٹ (ساندہ روڈ کی طرف سے), چوک ساندہ خورد سے حیدر روڈ، نیلی بار کی طرف, نوری بلڈنگ کی سمت آخری بس سٹاپ کی طرف سے, عاطف چوک / پی ایس او پمپ سے نوری بلڈنگ, چوک سول سیکرٹریٹ سے اسلام پورہ, ایم اے او چوک سے سول سیکرٹریٹ, چوک پی ایم جی سے سول سیکرٹریٹ, چوک استنبول سے چوک چرچ, لاج روڈ سے چرچ چوک, لائبریری روڈ سے ریونیو بورڈ آفس, چوک ٹولنٹن مارکیٹ سے پرانی انار کلی, چوک جی پی او سے اے جی آفس, فرید کوٹ روڈ سے جین مندر، خیمہ سادات, چوک جین مندر سے, پرانی انارکلی, ربانی روڈ سے پرانی انارکلی تک راستے بند ہوں گے۔
ایم اے او کالج سے ٹریفک کو آخری بس سٹاپ ساندہ کی طرف جانے کی اجازت ہوگی۔ فیروز پور روڈ سے آنے والی ٹریفک کو چوک ایل او ایس / گندا نالہ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔ملتان روڈ سے آنے والی ٹریفک کو سمن آباد موڑ سے ڈبل سڑکاں / رنگ روڈ کی طرف موڑا جائے گا۔
یاد رہے کہ پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ، بلاک سیداں اسلام پورہ، مین بازار اسلام پورہ، چشتیہ ہائی سکول روڈ، حیدر روڈ، چوک سول سیکرٹریٹ، نابھہ روڈ، چرچ روڈ، ایڈورڈ روڈ، خیمہ سادات، چوک جین مندر، پرانی انارکلی تک راستے مکمل طور پر بند رہیں گے۔ ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے راستہ کلیئر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سی ٹی او لاہور نے تمام وارڈنز کو ہدایت کی ہے کہ ایمرجنسی گاڑیوں (ایمبولینس، ریسکیو، فائر بریگیڈ) کے لیے راستے فوری طور پر کلیئر کیے جائیں۔
سٹی42: نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین علیہ السلام اور اُن کے رفقا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کر نے کےلئے آج9 محرم الحرام کے موقع پر جلوس عقیدت و احترام سے نکالے جائیں گے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
آج صوبے بھر میں 1691 جلوس اور 3903مجالس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ لاہور میں مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ سے برآمد ہوگا۔ لاہور میں 79 جلوس اور 378 مجالس برآمد و منعقد ہو رہی ہیں،جس میں 10 ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔ 30 ہزار کمیونٹی رضا کار پولیس کی معاونت کر رہے ہیں، سیف سٹیز اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے CCTV کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔ سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ڈولفن، پیرو اور دیگر فورسز بھی الرٹ رہے گی۔
اس کے علاوہ تمام اضلاع کے کنٹرول رومز سنٹرل پولیس آفس سے منسلک ہوں گے، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی دفعہ 144 اور کوڈ آف کنڈکٹ پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے اور جلوسوں اور مجالس کے مقررہ اوقات، روٹس اور لاؤڈ اسپیکر قوانین کی پابندی لازمی ہے۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام مسالک اور مذاہب کے افراد امن و ہم آہنگی کو فروغ دیں اور ملکی سلامتی کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
دوسری جانب ملتان میں 80 جلوس برآمد ہوں گے۔ کراچی میں نشتر پارک سے مرکزی جلوس برآمد ہوگا۔ روہڑی میں ساڑھے 500 سالہ قدیمی کربلا معلی کا نوڈھالہ تعزیہ جلوس برآمد ہو گیا ۔پولیس کی جانب سے گزرگاہوں پر سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔
July 07, 2026
July 07, 2026
سٹی 42 : 8محرم الحرام کی مناسبت سے نجف بازار کوٹ لکھپت سےعلم اورشبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا
جلوس کی قیادت سید محسن رضا نے کی،عزاداروں کی کثیر تعداد شریک ہوئی ،مجلس عزاء کے بعدبرآمد ہونیوالا جلوس امام بارگاہ قصر حسین میں اختتام پذیر ہوا
رکن پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون ،محمد علی، عمر رفیق، محمد احسن ،امجد شفیع سمیت دیگر کی بھی شرکت کی ،سکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے
6 Jul, 2025
6 Jul, 2025
6 Jul, 2025
6 Jul, 2025
6 Jul, 2025
5 Jul, 2025
5 Jul, 2025
5 Jul, 2025
5 Jul, 2025
5 Jul, 2025
5 Jul, 2025
5 Jul, 2025
5 Jul, 2025
5 Jul, 2025
5 Jul, 2025
5 Jul, 2025
5 Jul, 2025
5 Jul, 2025
5 Jul, 2025
5 Jul, 2025
5 Jul, 2025
5 Jul, 2025
5 Jul, 2025
4 Jul, 2025