ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ؛ 9ویں محرم الحرام کے موقع پر شبیہ ذوالجناح کا جلوس امام بارگاہ ناصرالعزا پر اختتام پذیر

کوئٹہ؛ 9ویں محرم الحرام کے موقع پر شبیہ ذوالجناح کا جلوس امام بارگاہ ناصرالعزا پر اختتام پذیر

سٹی 42 : کوئٹہ میں 9ویں محرم الحرام کے موقع پر شبیہ ذوالجناح کا امام بارگاہ ناصرالعزا سے برآمد ہونے والا جلوس امام بارگاہ ناصرالعزا پر اختتام پذیر ہوگیا۔ 

کوئٹہ میں 9ویں محرم الحرام کے موقع پر شبیہ ذوالجناح کا جلوس امام بارگاہ ناصرالعزا سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں میکانگی روڈ اور عثمان روڈ سے ہوتا ہوا اختتامی مقام امام بارگاہ ناصرالعزا پر اختتام پذیر ہوگیا۔

 جلوس کی صدارت امام بارگاہ ناصرالعزا کے جنرل سیکرٹری علی زیدی نے کی۔ اس دوران شہر بھر میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، جلوس کے روٹ پر پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات رہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں اور واک تھرو گیٹس کے ذریعے نگرانی کا عمل جاری رہا۔

 شرکاء نے عزاداری کرتے ہوئے نواسۂ رسولؐ حضرت امام حسینؑ اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔