ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدین اور کشمور میں موبائل نیٹ ورک بند

 بدین اور کشمور میں موبائل نیٹ ورک بند

سٹی 42 : ملک بھر کی طرح محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے بدین اور کشمور میں بھی موبائل نیٹ ورک بند کردیا گیا ہے۔ 

کشمور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل نیٹ ورک بند کردیا گیا ۔ 

تمام موبائل کمپنیوں کے نیٹ ورک جزوی طور معطل ہوگئے۔ 

علاوہ ازیں بدین میں محرم االحرام کے حوالے سے موبائل نیٹ ورک بند کردیا گیا ہے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موبائل نیٹ ورک 9 اور 10 محرم الحرام کو بند رہے گا ۔ 

 بدین میں یومِ عشورہ کا جلوس کل مرکزی امام بارگاہ کاشانیہُ زنبیہ سے بعد نماز ظہرین برآمد ہو گا ۔