ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد ؛ 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ چہاردہ معصومین پہنچ کر اختتام پذیر

حیدرآباد ؛ 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ چہاردہ معصومین پہنچ کر اختتام پذیر

سٹی 42 : حیدرآباد میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ چہاردہ معصومین پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا ۔ 

جلوس انجمن گلدستہِ اکبر کے ریز اہتمام نکالا گیا، عزاداروں نے بڑی تعداد میں جلوس میں شرکت کر کے نوحہ خوانی و سینہ کوبی کی ۔ 

جلوس میں شبیہ تابوت، شبیہ ذولجناح و دیگر تبرکات موجود تھے۔ جلوس اپنی گزرگاہ سلام یا حسین چوک، ربیع الاول گیٹ اور مسجد نبوی روڈ سے گزر کر واپس برآمدگی کے مقام پر اختتام پذیر ہوا ۔