ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں پرسہ داروں کے گریہ کے شور کے ساتھ   اذانِ علی اکبر  کی صدا بلند ہو گئی

Azan e Ali Akbar, Mohalla Shian, Masjid Kashmiryan, Ashura

سٹی42: لاہور میں اندرون شہر محلہ شیعاں میں  اذانِ علی اکبر  کی صدا بلند ہو گئی۔ ہزاروں عزاداروں نے گریہ کرتے ہوئے آہوں اور سسکیوں کے دوران عاشور کے روز فجر کی اذان سنی۔ محلہ شیعاں کی مسجد  کشمیریاں  میں مرتضی موسوی اذان دے رہے ہیں۔ 

عاشور کے روز فجر کی اذان کو امامِ مظلوم حسین علیہ السلام کے فرزند علی اکبر سے منسوب کیا جاتا ہے کیونکہ روایات کے مطابق کربلا کے صحرا میں عاشور کے روز فجر کی اذان علی اکبر نے ہی دی تھی۔

بازار کشمیریاں میں زنجیر کا ماتم

مسجد میں اللہ اکبر کی صدا بلند ہوتے ہیں، ملحق بہت تنگ بازار،  بازار کشمیریاں  میں کربلا والوں کے ماتم داروں نے زنجیر کا ماتم آغاز کر دیا اور ہر طرف آہ و زاری اور گریہ و بکا کی آوازیں گونجنے لگیں۔