ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شبِ عاشور؛ شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس پانڈو سٹریٹ واپس پہنچ گیا

Zuljanah, Pando Street, Lahore Azadari , Ashura

سٹی42:  نویں محرم الحرام کو شادمان اور پانڈو سٹریٹ سے بڑے جلوس برآمد ہوئے تھے۔ پانڈوسٹریٹ سے نکلنے والا جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا   واپس پاؤنڈو سٹریٹ میں امام بارگاہ   پہنچ کر نصف شب کے بعد ختم ہوا۔ 
جلوس میں عزاداروں کی کثیر تعداد  ہر وقت موجود رہی۔  تمام راستے مسلسل نوحہ خوانی ،ماتم داری جاری رہی۔  جلوس کےراستے  پر جگہ جگہ عزاداروں کیلئے سبیلوں اور نیاز کا اہتمام کیا گیا تھا۔ 
پولیس کی جانب سے جلوس کے روٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
 

9ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس پانڈو سٹریٹ سے برآمد ہونے سے پہلے  کمشنر لاہور زید بن مقصود اور ڈی آئی جی لاہور فیصل کامران پانڈو سٹریٹ پہنچ گئے تھے۔
کمشنر لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز نے جلوس کے راستوں پر انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس سے پہلے پنڈو سٹریٹ سے برآمد ہونے والا جلوس پرانی انارکلی پام سٹریٹ پہنچا تو وہاں ہزاروں  عزاداروں ذوالجناح کے آگے گریہ زاری کر رہے تھے۔
 اسلام پورہ مین بازار سےجلوس سراج بلڈنگ کی جانب مقررہ راستوں پر گامزن رہا،  جلوس سراج بلڈنگ سے نوری بلڈنگ اور وہاں سے غزاءخانہ پانڈو سٹریٹ واپس پہنچا۔ شبیہ ذوالجناح کا جلوس عزاءخانہ پانڈو سٹریٹ واپس پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔  

سی سی پی او لاہور کاپانڈو سٹریٹ اسلام پورہ میں عزاداری جلوس کے روٹ کا دورہ
بلال صدیق کمیانہ نے عزاداران کیلئے کئے گئے حفاظتی انتظامات کا معائنہ کیا
ایس پی سٹی کی سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کو سکیورٹی امور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
سی سی پی اولاہور نے کہا،  نویں محرم الحرام کی سکیورٹی کیلئے لاہور پولیس پوری طرح الرٹ ہے۔ خواتین عزاداروں کی سکیورٹی کیلئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
کنٹرول رومز سے انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ یقینی بنائی جارہی ہے۔

سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید کا مختلف جلوسوں اور مجالس کا جائزہ 
سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید نے قصر بتول شادمان کا دورہ کیا۔ پانڈو سٹریٹ سے نکلنے والے جلوس کی ڈائیورشنز کا معائنہ بھی کیا۔
ڈاکٹر اطہر وحید نے سیف سٹی کا دورہ اور ڈیوٹی کا جائزہ بھی کیا۔
سی ٹی او نے شہریوں کی سہولت کےلئے متبادل راستوں کا بھی جائزہ لیا۔
سی ٹی او لاہور نے ڈائیورشن پوائنٹس پر موجود وارڈنز کو بریف کیا۔
سی ٹی او کی وارڈنز کو شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی۔بزرگ افراد کے لئے ڈائیورشن پوائنٹس پر وہیل چئیر کے انتظام کا جائزہ بھی لیا۔
ٹریفک پولیس کی نفری کیلئےمعیاری کھانے، پانی اورشربت فراہم کرنے کا حکم دیا۔

سی ٹی او نے بتایا، آج  شہریوں کی سہولت کیلئے تین شفٹوں میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے،  جلوسوں میں آئے زائرین کیلئے بہترین پارکنگ انتظامات کئے ہیں۔

ایس پی سٹی بلال احمد نے 9 محرم الحرام کے عزاداری جلوسوں کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
ایس پی سٹی بلال احمد نے پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ اور نولکھا نکلسن روڈکا دورہ کیا۔
امام بارگاہ عطیہ اہل بیت سے برآمد عزاداری جلوس ذوالجناح کے روٹ کا مکمل دورہ کیا۔
ایس پی سٹی نے داخلی راستوں پر چیکنگ کے عمل کا مکمل جائزہ لیا۔
امن کمیٹی کے ممبران اور منتظمین سے ملاقات کی اور   وقت کی پابندی اور حکومتی احکامات پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر متعلقہ افسران ہمراہ موجود تھے۔

ایس پی سٹی نے کہا،  مرکزی جلوس کے لیے سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کیے گئے ہیں۔تمام پوائنٹس اور ملحقہ گلیوں کو خاردار تار اور قناعیتں لگا کر بند کیا گیا ہے۔
 

اے سی سٹی رائے بابر کی پانڈو سٹریٹ آمد
رائے بابر نے نویں محرم کے مرکزی جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا
اے سی سٹی نے سکیورٹی انتظامات سمیت دیگر صورتحال کا جائزہ لیا