ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم الحرام؛ پانی کی فراہمی، تمام واسا ایجنسیوں کو الرٹ کر دیا گیا

محرم الحرام؛ پانی کی فراہمی، تمام واسا ایجنسیوں کو الرٹ کر دیا گیا

سٹی 42 : محرم الحرام کے دوران پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تمام واسا ایجنسیوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق تمام واسا ایجنسیاں جلوس کے روٹس پر اضافی عملہ اور مشینری تعینات کریں گی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے اس حوالے سے احکامات جاری کر دئیے، کہنا ہے کہ واٹر سپلائی کا نظام،تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس اور ٹیوب ویلز کو فعال رکھا جائے۔ مون سون ریلیف کیمپوں میں عملہ کی موجودگی 24 گھنٹے یقینی بنائی جائےگی۔

نورالامین مینگل نے کہا کہ یوم عاشور پر ممکنہ بارش کے پیش نظر ریلیف آپریشن کیلئےٹیمیں تشکیل دی جائیں، جلسے جلوس کے روٹس پر اضافی عملہ ،مشینری کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ افسران فیلڈ میں موجود رہیں، تمام متعلقہ اداروں سے رابطہ قائم رکھیں۔