ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نثار حویلی میں یومِ عاشورہ کی مجلس کا آغاز، سکیورٹی انتظامات سخت

نثار حویلی میں یومِ عاشورہ کی مجلس کا آغاز، سکیورٹی انتظامات سخت

سٹی 42 : 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی نثار حویلی میں مجلس کا آغاز ہوگیا ۔ 

نثار حویلی میں سوزوسلام پڑھا جا رہا ہے، نامور شعراء اور نوحہ خواں حضرات سوزو سلام پڑھ رہے ہیں۔ 

رفعت عباس، ظہیر منہاس، علی اکبر ، علی راج، محمد علی صلواتیہ نے سلام پیش کیا ۔ اسکے علاوہ علی مہتشم، غلام عباس، باقر زیدی، مقصود علی رضا اور آصف مغل نے بھی سلام پڑھا ۔ زوہیر جعفری، عون عباس، حسنین جعفری، امانت علی اور ناظم علی نے بھی شہداء کربلا کو اپنا کلام پیش کرکے پرسہ دیا۔ 

مجلس میں عزاداروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، عزاداروں کی سیکورٹی کے لئے پولیس کی جانب سے 3 سطحی سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ آج شہر میں 386 مجالس منعقد اور81 عزاداری جلوس برآمد ہونگے، 05 بڑے جلوسوں سمیت تمام مقامات پر بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 08ہزارسے زائدافسران و جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، پولیس کی معاونت کیلئے پاک فوج اور رینجرز کے جوان بھی تعینات ہیں۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ روٹ میں آنے والی گلیوں کو خاردار تاریں اور بیرئرزلگا کر سیل کیا گیا ہے، جلوس کے راستوں میں بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں، چیک پوائنٹس پر پولیس کے ساتھ ساتھ کمیونٹی رضاکار بھی تعینات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عزادار خواتین کی چیکنگ کے لئے لیڈیز پولیس اہلکار اوررضا کار بھی تعینات ہیں ۔