ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یومِ تکبیر ؛ شاد باغ میں تقریب، لیگی کارکنان کی بڑی تعداد موجود

 یومِ تکبیر ؛ شاد باغ میں تقریب، لیگی کارکنان کی بڑی تعداد موجود

سٹی 42 : زندہ دلانِ لاہور میں یومِ تکبیر آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ سرکاری دفاتروں میں تقاریب، کھیل کے میدانوں، سیاستدانوں کے اجلاس، عوام کی ریلیوں میں ایک ایسا جذبہ ہے جس کی مثال نہیں ملتی ۔ 

یوم تکبیر کی مناسبت سے شاد باغ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب کا انعقاد چیئرمین پی ایچ اے و رکن اسمبلی غزالی سلیم بٹ کے دفتر میں کیا گیا ۔ اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ نے یومِ تکبیر کی مناسبت سے کیک کاٹا ۔ لیگی کارکنان کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی ۔ 

مشتاق مغل، حنیف بھٹی، حاجی محمد علی، چوہدری ندیم سرور، نوید بٹ ،عتیق بٹ،آمش بٹ ، فلک شیربٹ،سعیدخان،حاجی اسماعیل،رانامحمود ، طاہر خان، عرفان کوثر، شاہد بٹ، شہزاد گجر نے شرکت کی ۔ اس کے علاوہ تقریب میں اکبر خان، حاجی اصغر، عمر فیاض بھی شریک ہوئے ۔ 

غزالی سلیم بٹ نے کارکنوں کو کیک کھلایا، اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، اس کے علاوہ تقریب نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعروں سے بھی گونج اُٹھی۔ تقریب میں میاں نواز شریف زندہ باد کے بھی نعرے لگائے گئے ۔ 

تقریب میں پاکستان کی بقاء و ترقی کیلئے دعا کی گئی ۔