ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلا ٹی 20؛ پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دےدی

 پہلا ٹی 20؛ پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دےدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان نے  بنگلہ دیش  کو پہلے ٹی 20 میں شکست دے دی 

لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔ پاکستان  نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 202 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا ، پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 201 رنز سکور کئے تھے ، 
سلمان علی آغا نے 56 شاداب خان نے 48 رنزکی اننگز کھیلی تھی ، قومی ٹیم کے حسن نواز نے 44 محمد حارث نے 31 رنز بنائے ،بنگلہ دیش کے شرف السلام نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیامہدی حسن، حسن محمد، تنظیم حسن ،ریشاد حسین اور شمیم حسین کی ایک ایک وکٹ لی تھی 

بنگلہ دیش کی ٹیم نے 202 رنز کے تعاقب میں  اپنی اننگز کا آغاز کیا مگر   پاکستانی بالرز کے آگے زیادہ سکور نہ بنا سکی ،  بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 20 اوور کھیلے بغیر ہی  164 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی ،

پاکستان نے بنگلہ دیش کو 37 رنز سے ہرادیا،بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس نے 48 رنز کی اننگز کھیلی،مہمان ٹیم کے جاکر علی نے 36 اورتنزید حسن نے 31 رنز بنائے

پاکستان کے حسن علی نے 5اور شاداب خان نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاخوشدل شاہ ،فہیم اشرف اور سلمان علی آغا کی ایک ایک وکٹ لی