سٹی 42: لاہور میں نشے کے عادی 2 افراد جان کی بازی ہار گئے
ایدھی ترجمان کے مطابق چوہنگ، ای ایم ای سوسائٹی کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش ملی، متوفی کی عمر 45 سال کے قریب ہے، سر دست شناخت نہ ہو سکی،متوفی نشے کا عادی تھا، ہلاکت بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی،
ایدھی ترجمان کے مطابق شاہدرہ فلائی اوور کے نیچے 50 سالہ شخص مردہ حالت میں ملا، لاش چند روز پرانی اور بوسیدہ ہے، سر دست شناخت نہ ہو سکی، متوفی ظاہری حلیہ سے نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے،پولیس کارروائی کے پیش نظر دونوں لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں،