ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یومِ تکبیر ؛ کھیل کےمیدانوں میں نوجوان کھلاڑیوں کے’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے

یومِ تکبیر ؛ کھیل کےمیدانوں میں نوجوان کھلاڑیوں کے’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے

سٹی 42 : زندہ دلانِ لاہور میں یومِ تکبیر آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ سرکاری دفاتروں میں تقاریب، کھیل کے میدانوں، سیاستدانوں کے اجلاس، عوام کی ریلیوں میں ایک ایسا جذبہ ہے جس کی مثال نہیں ملتی ۔ 

کھیل کےمیدانوں میں نوجوان کھلاڑی اپنے منفرد طریقے سے یومِ تکبیر منا رہے ہیں ۔ 

علیم ڈار اکیڈمی گراؤنڈ میں میچ کے دوران یومِ تکبیر سے متعلق  تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر نوجوان کھلاڑیوں نے حُب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔ 

سینئرکرکٹ آرگنائزروقارالمنیرنےنوجوان کھلاڑیوں کو یومِ تکبیر کی اہمیت پرلیکچر دیا ۔ نوجوان کرکٹرز نے کہا کہ یوم تکبیر پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کا ضامن ہے ،  پاکستان ایک پر امن ایٹمی قوت ہے۔