سٹی 42 : زندہ دلانِ لاہور میں یومِ تکبیر آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ سرکاری دفاتروں میں تقاریب، کھیل کے میدانوں، سیاستدانوں کے اجلاس، عوام کی ریلیوں میں ایک ایسا جذبہ ہے جس کی مثال نہیں ملتی ۔
مرکزی دفتر پی پی 163 باگڑیاں میں یوم تکبیر کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ایم پی اے بی بی وڈیری اور ایم پی اے میاں عمران جاوید نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ لیگی رہنما رمضان مستانہ، لیگی رہنما جمشید طور، جہانزیب خان، جہانزیب خان، فلک شیر، قربان ہاشمی، حاجی اسحاق، امانت انصاری، بشریٰ ملک، شوکت انصاری، میاں جمیل یوسف، عمران وحید خان سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
اس موقع پر یومِ تکبیر کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا، اور کارکنان کا منہ میٹھا کروایا گیا ۔ کارکنان اور لیڈرز کی جانب سے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے ۔
یومِ تکبیر کی خوشی میں پاکستان بمقابلہ بنگلا دیش کرکٹ میچ کی ٹکٹیں بھی اس موقع پر تقسیم کی گئیں ۔
علاوہ ازیں مرکزی دفتر پی پی 169 نظام بلاک اقبال ٹاؤن میں بھی یومِ تکبیر پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایم پی اے ملک خالد کھوکھر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر حسنات شاہ، رانا اعجاز، طارق غفور بھٹی، چودھری عامر کانڈھی ، نعیم نیازی، احسان قادری، چودھری نذیر، ملک شہزاد، محمد مطیع، صفدر بھٹی، ملک جاوید کھوکھر، ملک شبیر کھوکھر، ندیم رحمانی، ملک شکیل کھوکھر، رانا عمران، پیر محمد، رانا عزیز ، میاں آصف اقبال، ملک رمضان سمیت دیگر شریک ہوئے ۔
تقریب میں یومِ تکبیر کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا، اور کارکنان کا منہ بھی میٹھا کروایا ۔ اس موقع پر پاکستان کے جھنڈے لہرائے گئے، اور فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھی ۔


