ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یومِ تکبیر ؛ شہر بھر میں تقاریب، پاکستان زندہ باد کے نعرے

یومِ تکبیر ؛ شہر بھر میں تقاریب، پاکستان زندہ باد کے نعرے

سٹی 42 : زندہ دلانِ لاہور میں یومِ تکبیر آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ سرکاری دفاتروں میں تقاریب، کھیل کے میدانوں، سیاستدانوں کے اجلاس، عوام کی ریلیوں میں ایک ایسا جذبہ ہے جس کی مثال نہیں ملتی ۔ 

یوم تکبیرکےحوالےسے شہر بھر میں تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ 

چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ہیومن رائٹس باباکرسٹوفرفیلبوس کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی،جس میں بابا کرسٹوفر فیلبوس نے پارٹی ورکرز کے ہمراہ  یومِ تکبیر کی مناسبت سے کیک کاٹا ۔ اس موقع پر شرکانے پاکستان زندہ باد ، پاک فوج اور نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے ۔ 

نوازشریف، ذوالفقار علی بھٹو اور ایٹمی سائنسدانوں کو خراجِ تحسین پیش کیاگیا ۔ 

تقریب میں ماسٹر کرامت مسیح ، لالہ کرامت مسیح، ندیم رفیق گل، اشرف جارج، طارق سندھو، اندریاس چیدہ، گلفام گل سمیت دیگر نے شرکت کی ۔