ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم تکبیر ؛ گورنمنٹ کالج گلبرگ میں تقریب و ریلی 

یوم تکبیر ؛ گورنمنٹ کالج گلبرگ میں تقریب و ریلی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  گورنمنٹ کالج گلبر گ میں یوم تکبیر کی   تقریب  اور ریلی کا انعقاد کیا گیا 

گورنمنٹ کالج گلبرگ میں تقریب کی  صدارت   پرنسپل ڈاکٹر   عارف محمود نے کی ، وائس پرنسپل ڈاکٹر   صغیر احمد صغیر   نے مہمان خصوصی کے حیثیت سے شرکت کی ، 

تقریب میں  امجد چوہان ، عمیر غنی ، پروفیسر سخاوت ، سمیت اساتذہ   و طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی 

پرنسپل ڈاکٹر عارف محمود کا کہنا تھا کہ  28 مئی   کو پاکستان ایٹمی  طاقت بن کر ابھرا، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے  27 برس ہوگئے ،  ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان  کو ایٹمی طاقت بنا کر وہ تحفہ دیا جس کی وجہ سے دشمن آج بھی پاکستان  سے ڈرتا ہے اور  پاکستان   عالمی دنیا میں اپنی خودمختاری اور طاقت کا لوہا منوا چکا ہے۔ 

پرنسپل  ڈاکٹر عارف محمود  اور ڈاکٹر صغیر احمد صغیر نے  یوم تکبیر کے حوالے سے ریلی بھی نکالی  ، طلبا نے  پاکستان  اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے لگائے ،  ڈاکٹر عبدالقدیر خان  کے حق میں بھی  نعرے لگائے ۔