ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یومِ تکبیر ؛ ٹاؤن شپ میں ریلی، ایٹمی سائنسدانوں کو خراجِ تحسین

یومِ تکبیر ؛ ٹاؤن شپ میں ریلی، ایٹمی سائنسدانوں کو خراجِ تحسین

سٹی 42 : زندہ دلانِ لاہور میں یومِ تکبیر آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ سرکاری دفاتروں میں تقاریب، کھیل کے میدانوں، سیاستدانوں کے اجلاس، عوام کی ریلیوں میں ایک ایسا جذبہ ہے جس کی مثال نہیں ملتی ۔ 

چیئرمین پنجاب سہولت بازار اتھارٹی محمد افضل کھوکھر کی ہدایت پر ٹاؤن شپ میں ریلی نکالی گئی ۔ ریلی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشز عثمان بدر ،مینجر مارکیٹنگ اینڈ میڈیا ریلیشن فیصل طارق نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ بازار مینجر محمد عثمان سمیت سٹالز ہولڈرز اور شہریوں کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی ۔ 

یومِ تکبیر کی مناسبت سے نکالی جانے والی ریلی میں شہداء کو خراجِ عقیدت ، ایٹمی سائنسدانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔ شرکا نے کہا کہ 28مئی کو پاکستان ایٹمی قوت بنا اور ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہوا ۔