ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یومِ تکبیر ؛ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں خصوصی تقریب، افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین

یومِ تکبیر ؛ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں خصوصی تقریب، افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین

سٹی 42 : زندہ دلانِ لاہور میں یومِ تکبیر آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ سرکاری دفاتروں میں تقاریب، کھیل کے میدانوں، سیاستدانوں کے اجلاس، عوام کی ریلیوں میں ایک ایسا جذبہ ہے جس کی مثال نہیں ملتی ۔ 

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں یوم تکبیر کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر سیف سٹیز ہیڈکوارٹرز کی جانب سے ڈیجیٹل وال پر قومی پرچم اور خصوصی ویڈیو لگائی گئی ۔ 

سیف سٹی افسران و سٹاف کی جانب سے قومی قیادت ، افواجِ پاکستان کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔  ایم ڈی سیف سٹی نے کہا کہ آج کا دن قومی وقار، خودمختاری اور ناقابلِ تسخیر دفاع کا دن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی ،پولیس ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ مزید مؤثر بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔