ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی

یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی

 سٹی 42: یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا 
ریلی میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنان کی کثیرتعداد شریک ہوئے ، حسین چوک سے شروع ہونے والی ریلی لبرٹی چوک پر اختتام پذیر ہوئی،قومی پرچم اٹھائے ریلی میں شریک کارکنوں  نے  پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے 

چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی نے کہا آج کے دن ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکرے دشمن کو منہہ توڑ جواب دیا، پاکستان ایٹمی پاور کے طور پر دنیا کے سامنے نمودار ہوا، قائد کے جراتمندانہ فیصلے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،میاں نواز شریف نے تمام تر بیرونی دباؤ کے باوجود چھ دھماکے کئے،اس سال مئی میں بھارت نے جارحیت کی اسے انداہ ہوگیا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ہے، چند گھنٹوں میں ہماری افواج نے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دئیے،۔