ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا کانسٹیبل خالق حقییقی سے جا ملا ؛نمازجنازہ ادا

 گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا کانسٹیبل خالق حقییقی سے جا ملا ؛نمازجنازہ ادا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چند روز قبل گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا کانسٹیبل خالق حقیقی سے جا ملا
انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات کانسٹیبل عکاشہ بٹ میو ہسپتال میں زیر علاج تھا،مرحوم کانسٹیبل عکاشہ بٹ کی نماز جنازہ آبائی علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں ادا کر دی گئی
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضانےنمازجنازہ میں شرکت کی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید ،ایس پی سٹی انویسٹی گیشن فرحت عباس اوردیگر پولیس افسروں  نےبھی شرکت کی
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا مرحوم کےاہل خانہ کی ویلفیئر محکمہ پولیس کی ذمہ داری ہے، 
 ترجمان انویسٹیگیشن ونگ نےکہا کانسٹیبل عکاشہ بٹ کا ایک ماہ قبل نکاح ہوا تھا اور بڑی عید کے بعد شادی تھی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ایس ایس ایس پی انویسٹی نے مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائیانویسٹی گیشن افسران نے مرحوم کانسٹیبل کے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران اظہار تعزیت کیا